SanDisk کی جانب سے نئی سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈسکس کا اجراء

SanDisk نے اپنی مصنوعات کی فہرست میں اضافہ کرتے ہوئے تین نئی ہارڈ ڈرائیوز پیش کی ہیں۔ ان تینوں میں سب سے نمایاں SanDisk Extreme II SSD ہے جو زبردست رفتار پر کام کرتی ہے۔

سان ڈسک کے مطابق یہ تینوں ڈرائیوز 19 نینو میٹر پروسس پر تیار کی گئی ہیں اور یہ کمپنی کے ہی تیار کردہ فلیش میموری آرکیٹیکچر پر مبنی ہے۔ Extreme II کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ 550 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی زبردست رفتار سے ڈیٹا پڑھ اور 510 میگا بائٹس کی رفتار سے ڈیٹا لکھ سکتی ہے۔ اس ڈسک کا 120گیگابائٹس کی گنجائش کا حامل ورژن 130 ڈالرز میں دستیاب ہے جبکہ 480 گیگا بائٹس کا ورژن 440 ڈالرز میں دستیاب ہے۔

Comments are closed.