ٹویٹر پر حروف کی گنجائش میں اضافے پر سب سے خوش ملک
پہلے آپ نے کمپیوٹنگ میں پڑھا ہو گا کہ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے حروف 280 ہو جانے کے باوجود بھی کوئی خوش نہیں ہے، لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس تبدیلی پر ایک قوم بہت خوش ہے۔
ٹویٹر پر ٹویٹس کے لیے مخصوص حد میں اضافے کے بعد جرمن عوام سب سے زیادہ خوش نظر آتی ہے جن کی زبان اپنے طویل الفاظ کے لیے مشہور ہے، جرمن زبان میں ایک لفظ کئی الفاظ کا مجموعہ ہوتا ہے جس سے الفاظ طویل ہوجاتے ہیں۔
جرمن وزارتِ انصاف کے عہدیداران نے کہا ہے کہ اب وہ مبہم اختصار کے بغیر قانونی ٹویٹس لکھ سکتے ہیں، جرمن وزارتِ داخلہ نے بھی ٹویٹر کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور ٹویٹر کی تعریف کی ہے۔
میونخ شہر کی پولیس کا کہنا ہے کہ آخر کار آپ کو اختصار کی غرض سے الفاظ کی نشاندہی کے لیے محض چند حروف کا سہارا نہیں لینا پڑے گا۔
تاہم جرمن حکومت کے سرکاری ترجمان سٹیفن سیبرٹ Steffen Seibert کا کہنا ہے کہ وہ جس قدر ہوسکے گا اختصار پر کاربند رہیں گے اور معروف روسی ادیب “انتون چیخوف” کا یہ قول نقل کیا کہ “اختصار قابلیت کا بھائی” ہے۔
Comments are closed.