نوکیا کے نئے اینڈروئیڈ فون P1 کی تصاویر انٹرنیٹ پر لیک

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نوکیا ایک اور اینڈروئیڈ فون مارکیٹ میں لانے جا رہا ہے۔ اس اسمارٹ فون کا نام نوکیا P1 بتایا جا رہا ہے۔ نوکیا اسے اسپین بارسلونا میں ہونے والے شو ‘موبائل ورلڈ کانگریس’ (MWC 2017) میں پیش کر سکتا ہے۔ موبائل ورلڈ کانگریس 27 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ اس سے قبل نوکیا نے چند ہفتے پہلے جب اپنا پہلا اینڈروئیڈ فون ’’نوکیا6‘‘ پیش کیا تو وہ صرف ساٹھ سیکنڈز میں مکمل فروخت ہو گیا۔

 

اسمارٹ فون نوکیا پی 1 کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوئی ہے جس سے اسمارٹ فون کے ڈیزائن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یو ٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو کے حساب سے اس فون میں دھاتی باڈی کا استعمال کیا گیا ہے اور ڈسپلے کے نیچے ہوم بٹن لگایا گیا ہے۔

اس سے پہلے روس کی ایک ویب سائٹ نے نوکیا P1 کے خواص لیک کئے تھے۔ اس اسمارٹ فون میں 6 GB ریم لگائی گئی ہے۔ اس میں Qualcomm اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس فون میں ایچ ڈی 5.3 انچ ڈسپلے کے ساتھ گوریلا گلاس 5 لگا ہوا ہے۔

نوکیا نے فون کے کیمرے کو کافی پاورفل بنایا ہے۔ اگر ویب سائٹ کی مانیں تو اس میں 22.6 میگا پکسل بیک کیمرے کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ ڈسٹ اور واٹر پروف بھی ہوگا۔ اس میں فنگر پرنٹ سینسر اور فاسٹ چارجگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ نوکیا نے اس فون میں بیٹری پاور کا خاص خیال رکھا ہے۔ اس میں 3500mAh بیٹری بھی موجود ہوگی۔ یہ فون اینڈروئیڈ نوگٹ 7۔0 آپریٹنگ سسٹم پر مبنی ہوگا۔

روس کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے دو ورژن مارکیٹ میں آئیں گے۔ 128 GB میموری والے فون کی قیمت 85000 روپے اور 256 جی بی فون کی قیمت تقریبا 100000 روپے کے ارد گرد ہو جائے گا۔

نوکیا 6 ابتدائی سیل کے بعد اب دوبارہ 26000 روپے میں چینی ویب سائٹ jd.com پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور یہ فون پہلے ہی دن 250000 پری آرڈر وصول کر چکا ہے۔ اس کامیابی کے بعد اب نوکیا P1 کو کیا پذیرائی ملتی ہے یہ بھی دیکھنے لائق ہو گی۔

نوکیا P1 کی وڈیو دیکھیں:

2 تبصرے
  1. Aslam Laasi says

    Nice

  2. shoaib sikandar says

    salam sir infinix marshmallow phones main apps sd card per kese transfer hogi. without root or kia marshmallow main ye bug hai? jo apps sd card per transfer nhi hoti? pls reply .. thanks

Comments are closed.