وڈیو کورسز آپ کے اسمارٹ فون پر

509

udemy دنیا کا ایک بہت ہی بڑا آن لائن وڈیو کورسز کا ذخیرہ ہے۔ جب بھی آپ ترقی کرنا چاہتے ہوں، کسی نئی انڈسٹری میں جانا چاہتے ہوں، کوئی نئی کمپنی کھولنے کا ارادہ ہو، مزید کچھ سیکھنے کاجذبہ ہو یا مختلف چیزوں کے بارے میں جاننے کی جستجو ہو udemy ہر حوالے سے آپ کی مدد کے لیے موجود ہے۔ آن لائن ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ اب اس کی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن بھی جاری کر دی گئی ہے۔ صرف اس کی اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز بیس لاکھ سے زائد لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ پروگرامنگ، فوٹو گرافی، کاروبار، مارکیٹنگ، کیک کی سجاوٹ، ڈیزائن، سوشل سائنس، ریاضی، لائف اسٹائل، کرافٹ، آرٹ غرض ہر طرح کے یہاں بے شمار وڈیو کورسز موجود ہیں۔ قیمتاً کے علاوہ مفت کورسز بھی موجود ہیں۔

www.udemy.com

 

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2014 میں شائع ہوئی)