کھیل ہی کھیل میں کمپیوٹر تیار کرنا سیکھیں

آسان سے سیمولیٹر کی مدد سے آپ کمپیوٹر کے پرزوں کو جوڑنا سیکھ سکتے ہیں

اگر آپ یہ جانتے ہوں کہ کمپیوٹر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر کس طرح کمپیوٹر تیار کیا جاتا ہے تو یقین جانیں آپ ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں دستیاب تیار شدہ کمپیوٹرز کی قیمت اسی لیے زیادہ ہوتی ہے کہ وہ استعمال کے لیے بالکل تیار ہوتے ہیں لیکن اگر آپ یہ جان لیں کہ کمپیوٹر تیار کرنے کے لیے کون کون سے ہارڈویئر کی ضرورت ہوتی ہے تو نہ صرف یہ کہ آپ سستے داموں اپنا پی سی خود تیار کر سکتے ہیں بلکہ یہ تجربہ آپ کے بہت دلچسپ بھی ثابت ہو گا۔ یہی نہیں آپ اس طرح کمپیوٹر تیار کر کے منافع پر رشتے داروں اور دوستوں کو فروخت بھی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ پی سی اسمبلنگ (PC assembling) میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ کام باآسانی ایک گیم کے ذریعے سیکھ سکتے ہیں۔ اس گیم کی خاص بات یہ کہ یہ بالکل بچکانہ طریقہ کار پر مبنی نہیں کہ حصوں پر کلک کرتے جائیں اور پی سی تیار ہوتا جائے گا۔ اس کے ذریعے اگر آپ کوئی حصہ کمپیوٹر میں فٹ کرنے جا رہے ہیں اور اس میں اسکرو (Screw) کا استعمال کیا گیا ہے تو آپ کو اسکرو ڈرائیور کو بھی استعمال میں لانا ہو گا۔

گیم کی ابتدا میں آپ کو ایک مخصوص بجٹ دیا جائے گا، ایسا نہیں کہ آپ جو چاہیں ہارڈویئر استعمال کر لیں، بلکہ اپنے بجٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے حصوں کو خریدنا ہو گا۔ اس میں آپ مدربورڈ، پاور اسپلائی یونٹ، ریم موڈیولز، گرافکس کارڈ، ہارڈ ڈسک اور ڈی وی ڈی رائٹر وغیرہ خرید کر انھیں جوڑنے کا کام شروع کر سکتے ہیں۔ ہر حصہ بالکل اصل انداز میں لگایا جائے گا مثلاً اگر ریم لگانی ہے تو اس کے ہُک کو کھول کر ریم درست انداز میں نصب کریں گے تو ہی آپ کا کمپیوٹر تیار ہو گا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یاد رکھیں کہ اس گیم سے آپ صرف بنیادی معلومات ہی حاصل کر سکتے ہیں لیکن یہ معلومات انتہائی اہم ضرور ہے۔ اس کے بعد آپ مزید معلومات کمپیوٹر بیچنے والوں سے یا ماہرین سے بھی حاصل کر سکتے ہیںکیونکہ اس گیم میں اکثر آپ اتنا زیادہ ہارڈویئر پی سی میں لگا لیں گے جو کہ حقیقت میں ممکن نہیں ہو گا۔

آج کل چونکہ کمپیوٹر کلاس تقریباً لازمی ہو چکی ہے اس لیے خاص طور پر بچوں کے لیے یہ گیم انتہائی کارآمد ثابت ہو گا۔

گیم کھیلنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

Comments are closed.