اِنسٹا گرام جیسے فوٹو ایفیکٹس

آپ نے انسٹا گرام ایپلی کیشن کے بارے میں ضرور سنا ہو گا۔ فوٹو ایفیکٹس کے حوالے سے یہ ایپلی کیشن عالمگیر شہرت کی حامل ہے۔ اس کی ایفیکٹس واقعی لاجواب ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سبھی یہ ایپلی کیشن استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ کیا آپ بالکل ایسے ہی ایفیکٹس کمپیوٹر میں موجود تصویروں کے لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ’’ہاں‘‘ میں ہے تو ’’پرفیکٹ ایفیکٹس‘‘ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
فوٹو گرافی جتنی اچھی کر لیں جب تک تصاویر پر کچھ ایفیکٹس نہ ڈالیں آپ اسے متاثر کن نہیں بنا سکتے۔ اگرچہ ایفیکٹس کے حوالے سے کئی سافٹ ویئر موجود ہیں لیکن اپنے بہترین فیچرز اور مفت دستیابی کی وجہ سے پرفیکٹ ایفیکٹس آپ کو بہت پسند آئے گا۔ اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دیے گئے ربط پر جائیں اور ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کریں۔ اگلی اسکرین پر آپ سے نام اور ای میل ایڈریس مانگا جائے گا۔ یہاں بالکل درست ای میل ایڈریس لکھیں کیونکہ ڈاؤن لوڈنگ لنک آپ کو ای میل کیا جائے گا۔ جس سے آپ اس پروگرام کو مفت ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اس کی ویب سائٹ پر آپ نمونے کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کیسے ایفیکٹس ڈالنے کی سہولت دیتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ نمونے دیکھتے ہی آپ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیصلہ کر لیں گے۔
دستیابی: مفت فائل سائز: 290MB مطابقت: ونڈوز، میک (فوٹو شاپ کے ساتھ بھی چلنے کی صلاحیت)
ڈاؤن لوڈ کریں

 

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2013 میں شائع ہوئی

Comments are closed.