ایپلی کیشنز کو کسی مخصوص سی پی یو کور تک محدود کیجئے

کسی پروسیس کی affinity تبدیل کرنے کا مطلب ہے کہ اسے ملٹی کور پروسیسر کی کسی ایک یا ایک سے زائد کورز تک محدود کرنا۔ بعض ایپلی کیشنز سی پی یو کے تمام کورز کا انتہائی بے دردی سے استعمال کرتی ہیں اور باقی ماندہ ایپلی کیشنز ہینگ ہوجاتی ہیں۔ اس لئے کسی پروسیس یا ایپلی کیشن کی affinity تبدیل کرکے کمپیوٹر پر چلنے والے باقی پروسیسز کے لئے سی پی یو بچایا جاسکتا ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کسی پروسیس کی affinity کیسے تبدیل کی جاتی ہے۔ ونڈوز ٹاسک بار پر رائیٹ کلک کر کے ٹاسک منیجر کھول لیں۔

CPU Affinity 1

اب پروسیسز کے ٹیب میں آجائیں۔

set-cpu-affinity 2

جس پروگرام کی affinity تبدیل کرنی ہو اسے تلاش کر کے اس پر رائٹ کلک کریں اور “Set affinity” کا آپشن منتخب کریں۔

set-cpu-affinity 3

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بائی ڈیفالٹ اسے تمام پراسیسرز تک رسائی دی گئی ہے۔ اگر آپ اس کو محدود کرنا چاہتے ہیں تو جو چیک چاہیں ہٹا دیں۔

set-cpu-affinity 4

نوٹ: یہ تبدیلی تمام پروگرامز کے ساتھ نہیں کرنی چاہیے بلکہ زیادہ تر پروگرامز کو ونڈوز کو خود منظم کرنے دیں۔

set-cpu-affinity 5

Comments are closed.