فون کو بطور کی بورڈ اور ماؤس کمپیوٹر کے ساتھ استعمال کریں

کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے کسی بھی وقت اچانک ماؤس یا کی بورڈ کا خراب ہو جانا ایک معمولی بات ہے۔ خاص طور پر ماؤس اکثر بے موقع دغا دے جاتے ہیں یا پھر کم از کم درست طریقے سے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔

ایسی صورت حال میں آپ کے پاس بیک اپ موجود ہونا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون موجود ہے تو بیک اپ کے طور پر اسے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بلکہ اسمارٹ فون کو نہ صرف ماؤس کے علاوہ بطور کی بورڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ اسے کمپیوٹر کا ریموٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خراب ماؤس کو کھولے بغیر مفت سافٹ ویئر کے ذریعے دوبارہ قابلِ استعمال بنائیں

ریموٹ کنٹرول کولیکشن

یہ کام کرنے کے لیے آپ کو ’’ریموٹ کنٹرول کولیکشن‘‘ Remote Control Collection نامی پروگرام دستیاب ہو گا۔ اس کے ذریعے آپ کو چند مزید اضافی اور بہترین فیچرز بھی ملیں گے۔ مثلاً کمپیوٹر پر چلتی موسیقی کو مکمل طور پر فون سے ہی کنٹرول کیا جا سکے گا اور کمپیوٹر اسکرین کا پری ویو بھی فون پر دیکھا جا سکے گا۔

یہ پروگرام اینڈروئیڈ و آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس پروگرام کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ سب سے پہلے تو درج ذیل ربط پر اس کی تفصیلات ملاحظہ کریں:
http://remote-control-collection.com

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

remote-control-collection

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ دو صورتوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ اس کا سافٹ ویئر ونڈوز پر جب کہ ایپلی کیشن فون پر انسٹال ہو گی۔ اس کے بعد آپ ان دونوں کو چلا کر بذریعہ وائی فائی کنیکٹ کر سکتے ہیں۔

فون اور کمپیوٹر کو کنیکٹ کرنے کے لیے صرف وائی فائی کی ضرورت ہے اس میں انٹرنیٹ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ یعنی اگر آپ اپنے لیپ ٹاپ کو کنیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو لیپ ٹاپ پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنا کر بھی فون کو اس سے کنیکٹ کر سکتے ہیں۔

وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کیسے بنائیں

لیکن اگر آپ کا پی سی اور فون ایک ہی وائی فائی کنکشن سے جڑے ہیں تو یہ کام چٹکیاں بجاتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔

کنیکٹ ہو جانے کے بعد آپ اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اپنے کمپیوٹر کو مکمل طور پر کنٹرول کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کو استعمال میں آسان بنانے کے لیے اسے مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

mouse-keyboard-remote-2

اگر آپ ماؤس استعمال کرنا چاہیں تو ماؤس کے حصے میں آنا ہو گا۔ یہاں آپ اپنے فون کی اسکرین پر انگلی پھیر کر لیپ ٹاپ کے ٹچ پیڈ کا مزہ لے سکتے ہیں اور کمپیوٹر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد اس میں کی بورڈ بھی موجود ہے، یعنی فون کے ذریعے پی سی پر ٹائپ ہو گا۔

یہی نہیں اس اسپیج ریکیگنیشن کی سہولت بھی موجود ہے یعنی آپ فون پر بول کر بھی پی سی کو ہدایات دے سکتے ہیں۔ ہر طرح سے لاجواب یہ پروگرام بالکل مفت دستیاب ہے۔

Comments are closed.