گھر کا نقشہ بنائیں اور تھری ڈی انداز میں تزئین و آرائش کریں

کیا کبھی آپ کو خواہش ہوئی ہے کہ آپ اپنے گھر کا نقشہ خود تیار کریں؟ مکمل فلور پلان آپ کی مرضی کا ہو؟ چاہے نقشے بنانے کی بات ہو یا انٹریئر ڈیزائن کی ہم آپ کو ایک ایسے زبردست پروگرام کے بارے میں بتا رہے ہیں جو نہ صرف مفت ہے بلکہ اس کی مدد سے یہ تمام کام آپ بغیر  کسی قسم کی معلومات ہوئے بھی کر سکتے ہیں۔

پلینر فائیو ڈی

اس سے پہلے اگر آپ نے کبھی یہ کوشش کی ہے تو یقیناً اس کے لیے کئی تھری ڈی قسم کے سافٹ ویئر آپ استعمال کر چکے ہوں گے۔ لیکن ’’پلینر فائیو ڈی‘‘ (Planner 5D)وہ سافٹ ویئر ہے جو کہ اس سلسلے میں آپ کی مکمل رہنمائی کرسکتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ صرف ڈیسک ٹاپ پروگرام ہی نہیں بلکہ ایپلی کیشن کی صورت میں اسمارٹ فون کے لیے بھی دستیاب ہے۔

اس کی مدد سے آپ فلور پلان اور انٹیریئر ڈیزائننگ باآسانی اور خوبصورتی سے کر سکتے ہیں۔ اس کی گیلری میں پہلے سے موجود خوبصورت ڈیزائنز اور فرنیچر کو آپ اپنے کام میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں تیار اپنا کام آپ اپنے دوستوں سے شیئر کر کے ان کی رائے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

https://planner5d.com

Comments are closed.