تصویر میں موجود کسی ایک رنگ کو دوسرے رنگ سے بدلیں

فوٹو ایڈیٹنگ کی بات ہو تو سب سے پہلے ہمارے ذہن میں ایڈوبی فوٹو شاپ یا گِمپ کا نام آتا ہے۔ حالانکہ چند بنیادی کام کرنے کے لیے دیگر ہلکے پھلکے سافٹ ویئر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً کسی تصویر کو دلکش بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اس میں فوٹو گرافر جو دِکھانا چاہتے ہیں وہی چیز توجہ مرکز ہو، ایسا نہ ہو کہ دیکھنے والے تصویر میں موجود دیگر چیزوں میں اپنی توجہ کھو دے۔اس لیے فوٹو گرافرز اپنی تصاویر میں جس چیز پر توجہ دلانا چاہتے ہوں اس پر فوکس رکھتے ہیں اور تصویر کے دیگر حصے کو بلر (Blur) کر دیتے ہیں تاکہ دیکھنے والا براہِ راست اور فوراً ان کے نقطہ نگاہ کو سمجھ سکے۔

تصویر کو بلر کرنے کے علاوہ ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہوتا کہ تصویر کے اہم حصے کو رنگ دار جبکہ باقی غیر ضروری بیک گراؤنڈ کو سرمئی (Gray) کر دیا جائے۔ یعنی تصویر کے بقیہ حصے کے رنگوں کو پھیکا کر دیا جائے۔یقیناً یہ کام بالکل بھی آسان نہیں ہے اگر آپ کے پاس ’’فوٹو بلیک اینڈ کلر‘‘ (Photo Black & Color) پروگرام موجود نہ ہو تو۔

یہ مفت دستیاب چھوٹا سا پروگرام آپ کے لیے یہ کام انتہائی آسان بنا دیتا ہے۔ اس میں آپ تصویر کے اہم حصے یعنی مین آبجیکٹ کو منتخب کر کے باقی ماندہ تصویر کا رنگ بدل سکتے ہیں۔

اس پروگرام سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ کی تصویر کا درست ہونا بھی ضروری ہے۔ یعنی جو حصہ آپ رنگدار اور سامنے رکھنا چاہتے ہیں وہ سامنے ہی ہونا چاہیے اور اس کا رنگ بھی بیک گراؤنڈ سے بالکل مختلف ہونا چاہیے۔

photo-black-color-2

اس طرح یہ پروگرام باآسانی اسے باقی تصویر سے الگ کر پائے گا۔ اگر اس میں موجود رنگ بیک گراؤنڈ میں بھی نظر آرہے ہوں گے تو گڑبڑ ہو سکتی ہے اور پروگرام غلطی سے اس کے رنگوں کا بھی تبادلہ کر سکتے ہیں۔ مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہ ربط ملاحظہ کریں

ڈاؤن لوڈ کیجئے

Comments are closed.