نوجوان فیس بک کا استعمال ترک کررہے ہیں، ایک نئی تحقیق میں انکشاف

ریسرچ فرم فرینک این میگڈ ایسوسی ایٹس نے حال ہی میں کئے گئے اپنے ایک مطالعے کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں میں فیس بک استعمال کرنے کی شرح حیرت انگیز تیزی سے کم ہورہی ہے۔ تحقیق میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کو خیر آباد کہنے والے نوجوان انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر منتقل ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دونوں پلیٹ فارم بھی فیس بک کی ملکیت ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2013ء میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی کل تعداد میں سے 13 تا 17 سال کے نوجوانوں کی تعداد 94 فی صد تھی۔ اس سے گزشتہ سال یہ تعداد 95 فی صد تھی۔ تاہم اب یہ تعداد گھٹ کر 88 فی صد رہ گئی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں فیس بک کے چیف فنانشل آفیسر ڈیوڈ ایبرسمان نے بھی کہا تھا کہ نوجوان فیس بک کا استعمال ترک کررہے ہیں۔ تاہم فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شریال سینڈ برگ نے اس وقت اس دعویٰ کی نفی کی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف نوجوان ہی نہیں، بلکہ تمام ہی عمر کے افراد فیس بک سے دور ہورہے ہیں۔

ایک تبصرہ
  1. Arshid Qamar says

    good web site

Comments are closed.