ابنٹو سسٹم کو ری سیٹر کے ذریعے “ری سیٹ” کریں
پائتھن اور pyqt میں بنی اس ایپلکیشن سے آپ ابنٹو، لینکس منٹ اور کچھ دیگر ڈیسٹروز کو ری سیٹ کر سکتے ہیں اس طرح آپ آپریٹنگ سسٹم کو لائیو سی ڈی/یو ایس بی/ڈی وی ڈی سے دوبارہ نئے سرے سے انسٹال کرنے کی زحمت سے بچ سکتے ہیں، یعنی یہ ایک طرح سسٹم ری سٹور کی طرح کام کرتی ہے۔
انسٹالیشن کے لیے یہاں سے ڈب پیکج ڈاؤنلوڈ کریں اور اس پر ڈبل کلک کر کے انسٹال کر لیں، بعض ڈیسٹروز میں پیکج انسٹالر نہیں ہوتا جیسے ایلیمنٹری او ایس میں، پیکج انسٹالر انسٹالیشن کے عمل کو انتہائی آسان بنا دیتا ہے، لہذا اگر آپ کو ایسی ہی کوئی صورتِ حال درپیش ہے تو سب سے پہلے پیکج انسٹالر انسٹال کریں:
sudo apt install gdebi
اور پھر ری سیٹر کی ڈاؤنلوڈ کی گئی ڈب فائل کو اس طرح انسٹال کر لیں:
sudo gdebi resetter_1.1.0-stable_all.deb
تاہم پیکج انسٹالر کی انسٹالیشن کے بعد مندرجہ بالا کمانڈ کی ضرورت نہیں، پیکج کو محض پیکج انسٹالر میں کھول لینا ہی کافی ہوگا، لینکس ڈیپن بھی سپورٹڈ ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ لینکس ڈیپن ابنٹو بیسڈ نہیں بلکہ براہ راست ڈیبئن بیسڈ ہے لہذا ان ڈیسٹروز کے ریپوز میں بعض ماڈیول دستیاب نہیں، لہذا ڈبیئن اور لینکس ڈیپن کے صارفین کو چاہیے کہ ری سیٹر کی انسٹالیشن سے پہلے add-apt-key پیکج کو مندرجہ ذیل طریقے سے ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں:
wget -c http://mirrors.kernel.org/ubuntu/pool/universe/a/add-apt-key/add-apt-key_1.0-0.5_all.deb
gdebi add-apt-key_1.0-0.5_all.deb
ری سیٹر Resetter کے ذریعے آپ سوفٹ ویئر کی اپنی ایک ایسی لسٹ بنا سکتے ہیں جنہیں سسٹم کے ری سیٹ ہوجانے کے بعد آپ انسٹال کرنا چاہیں گے، اگرچہ آپ اسے کسی بھی وقت پیکج انسٹال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں تاہم اگر آپ نے ری سیٹ کرنے سے پہلے “سیو” کا فیچر استعمال کرتے ہوئے بیک اپ فائل بنا لی تو آپ ری سیٹ کے عمل کے بعد اس لسٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سوفٹ ویئر انسٹال کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے ان سوفٹ ویئر کا ریپو میں دستیاب ہونا ضروری ہے۔
ری سیٹر PPA کے عمل کو بھی آسان بناتا ہے، آپ براہ راست ری سیٹر میں launchpad.net میں PPAs تلاش کر کےانہیں شامل کرتے ہوئے ان کے سوفٹ ویئر انسٹال کر سکتے ہیں، یہ PPAs کی key خود ہی گریب کر لیتا ہے، اس طرح لانچ پیڈ سے PPAs کو شامل کرنے کے لیے ٹرمنل کے استعمال کی ضرورت نہیں رہتی اور ڈیسٹرو مزید یوزر فرینڈلی بن جاتی ہے۔
اس میں ایک سادہ سورس ایڈیٹر بھی ہے جس کے ذریعے PPAs کو فعال، معطل یا صارف کے سسٹم سے بالکل ہی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے، اگرچہ دوسرے سورس ایڈیٹر بھی دستیاب ہیں تاہم جو چیز اس کے سورس ایڈیٹر کو ممتاز بناتی ہے وہ سرچ کا فیچر ہے جس کے استعمال سے آپ PPAs کو سرچ کر کے انہیں ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
ذیل میں ان ڈیسٹروز کی لسٹ ہے جنہیں ری سیٹر سپورٹ کرتا ہے (صرف 64 بٹ):
Linux Mint 17.3+
Ubuntu 14.04+
Elementary OS 0.4+
Linux Deepin 15.4+
Comments are closed.