سرفیس پرو اب LTE کے ساتھ

مائیکروسافٹ نے رواں سال کے اوائل میں LTE کے حامل سرفیس پرو کی رونمائی کی تھی، اور وعدہ کیا تھا کہ 2017ء کے اختتام سے پہلے اسے جاری کردیا جائے گا۔ اب جبکہ سال اپنے اختتام کی جانب رواں ہے، مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ یہ سرفیس پرو یکم دسمبر کو جاری کردیا جائے گا۔

اس ماڈل کا پورا نام Surface Pro with LTE Advanced ہے، جس میں انٹیل کا کور آئی5 پروسیسر اور ایک کویلکوم اسنیپ ڈریگن X16 موڈیم ہوگا۔ مائیکروسافٹ 20 ایل ٹی ای بینڈز کے ساتھ یہ ایل ٹی ای چپ سیٹ استعمال کر رہا ہے تاکہ جو بھی یہ سرفیس پرو خریدے، اسے دنیا کے کسی بھی ملک میں ایل ٹی ای کام کرتا ملے۔ اس ماڈل کی بیٹری لائف کے حوالے سے کچھ کہا تو نہیں گیا لیکن اس سے پہلے جو سرفیس پرو جاری کیا گيا تھا اس میں وڈیو دیکھتے ہوئے ساڑھے 13 گھنٹے کی بیٹری لائف ہوتی تھی۔ ایل ٹی ای سپورٹ اس میں کمی بیشی ضرور لائے گی لیکن حقیقت کا علم اس کی لانچنگ کے بعد ہی ہو سکے گا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ سرفیس پرو یکم دسمبر سے کاروباری صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ بنیادی ماڈل میں کور آئی5 پروسیسر کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی کی ایس ایس ڈی اسٹوریج ہوگی۔ اس کی قیمت 1149 ڈالرز ہوگی۔ مائیکروسافٹ 8 جی بی ریم والا ماڈل بھی جاری کرے گا جس میں 256 جی بی کی ایس ایس ڈی نصب ہوگی۔ اس کی قیمت 1449 ڈالرز ہوگی۔

اس ماڈل کے لیے مائیکروسافٹ کا ہدف کاروباری ادارے ہیں۔

Comments are closed.