وٹس ایپ پر پیغامات کا اقتباس کیا جا سکے گا

androidpolice.com

وٹس ایپ پر بات کرتے ہوئے اس وقت بہت اُلجھن ہوتی ہے جب یہ پتا نہیں چلتا کہ کون سا پیغام کس بات کا جواب ہے۔ خصوصاً گروپ چیٹنگ کے دوران جب ایک سے زائد لوگ آپس میں بات کر رہے ہوں تو اکثر باتیں سمجھ نہیں آتیں۔

باتوں کی اس کھچڑی کو سُلجھانے کے لیے وٹس ایپ میں ایک نئی تبدیلی آنے والی ہے۔ اس تبدیلی کے تحت کسی بھی پیغام کا اقتباس کیا جا سکے گا- یعنی کسی کو جواب دیتے ہوئے آپ پیغام یا چیٹ میں موجود وڈیو و تصویر کو Quote کر سکیں گے۔

یہ نیا فیچر وٹس ایپ کے بی ٹا ورژن میں آزمائشی بنیادوں پر شامل کر دیا گیا ہے اور امید ہے جلد اسے سب کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

اس طرح جب آپ کسی پیغام کو اقتباس کرنا چاہیں گے تو اس پر پریس کر کے رکھنا ہو گا۔ جس سے کھلنے والے مینو میں پیغام کو کاپی، ڈیلیٹ یا فاورڈ کرنے کے علاوہ رپلائی کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ اسی آپشن سے آپ پیغام کو اقتباس کر سکیں گے۔

Comments are closed.