اسمارٹ فون کا ریموٹ ایکسس

Teamviewer-Quick-supportٹیم ویوور کے ذریعے سسٹم کے ریموٹ ڈیسک ٹاپ ایکسس کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔ حال ہی میں ٹیم ویوور گروپ نے اسمارٹ فون کے لیے بھی ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کی ہے جس کی مدد سے آپ اپنے فون کا ایکسس کسی دوسرے کو دے سکتے ہیں۔ جب اسمارٹ فون میں کوئی مسئلہ درپیش ہو اور کسی ماہر سے بہتر مدد چاہیے تو اس وقت یہ ٹیم ویوور کوئیک سپورٹ ایپلی کیشن کسی نعمت سے کم نہیں ہو گی۔ کیونکہ اس کی مدد سے فون کو مکمل کنٹرول بذریعہ ریموٹ ایکسس کسی دوسرے فرد کو دیا جا سکتا ہے۔ ریموٹ ایکسس کے دوران کوئی فائل ٹرانسفر کی جا سکتی ہے، ماہر فون پر چلنے والے تمام پراسیس دیکھ سکتا ہے، کسی پراسیس کو بند کر سکتا ہے۔ کوئی ایپلی کیشن اَن انسٹال کر سکتا ہے، چیٹ کی جا سکتی ہے، ڈیوائس انفارمیشن دیکھی جا سکتی ہے۔ ایسی ایپلی کیشن وقت کی ضرورت تھی جسے ٹیم ویوور گروپ نے پورا کر دیا۔ اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب یہ انتہائی مفید ایپلی کیشن گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک ملاحظہ کریں:

انسٹال کریں

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

دستیابی: مفت
مطابقت: اینڈرائیڈ

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ ستمبر 2013 میں شائع ہوئی)

Teamviewer-QuickSupport

Comments are closed.