یو بی ایل نے آن لائن شاپنگ کے لیے Wiz ورچوئل کارڈ جاری کردیا

اگر آپ کا کوئی بینک اکاؤنٹ ہے تو آپ کو ہمہ وقت اپنے پاس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ رکھنا پڑتا ہوگا اور اگر ایک سے زیادہ اکاؤنٹس ہیں تو بٹوہ دُہائی دیتا ہوگا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کارڈز کا آن لائن استعمال خطرناک ہے کیونکہ وہاں اس کے چوری ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔

ان مسائل کے ممکنہ حل کے لیے یو بی ایل لایا ہے اب Wiz ورچوئل پری پیڈ کارڈ۔ یہ ایزی پیسہ کے ورچوئل ڈیبٹ کارڈ جیسا ہی ہے جسے محفوظ آن لائن ادائیگی کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ Wiz ورچوئل کارڈ ماسٹر کارڈ کی طاقت رکھتا ہے اور کسی بھی آن لائن اسٹور یا پیمنٹ پورٹل پر چلے گا۔

ورچوئل پری پیڈ کارڈ کے ذریعے آپ کو ہر بار ادائیگی کرتے ہوئے آن لائن اپنی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ معلومات دینے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور آپ بیک وقت ایسے پانچ ورچوئل پری پیڈ کارڈز بھی رکھ سکتے ہیں۔

ورچوئل پری پیڈ کارڈ بنانے کے لیے آپ کو ضروری ہوگی ایک یو بی ایل اکاؤنٹ کی۔ جہاں آپ نیٹ بینکنگ میں لاگ ان ہو کر رجسٹریشن کروائیں گے اور پھر 111825888 ڈائل کرکے Wiz ورچوئل پری پیڈ کارڈ کی درخواست دیں گے۔ کارڈ بننے کے بعد آپ کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے کارڈ نمبر، CVV اور اس کی آخری تاریخ بھیج دی جائے گی۔

ایک ورچوئل پری پیڈ کارڈ بنانے کے لیے آپ کو 300 روپے + فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دینا پڑے گی ۔ اگر آپ کوئی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کرتے ہیں تو امریکی ڈالرز یا پاکستانی روپے میں اس ٹرانزیکشن کا 4 فیصد ادا کرنا پڑے گی ۔ کوئی اور کرنسی استعمال کرنے کی صورت میں فیس نہیں لی جائے گی۔

ورچوئل کارڈ کو ری لوڈ کرنا مفت ہے لیکن آپ کی ادائیگی مسترد ہو گئی تو جرمانہ ہوگا۔ مقامی ٹرانزیکشن پر 5 روپے اور انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر 35 روپے ۔

اگر آپ یو بی ایل میں بایومیٹرک تصدیق کروا چکے ہیں تو آپ کی سالانہ حد 5 لاکھ روپے ہوگی جبکہ دوسری صورت میں سالانہ ایک لاکھ روپے تک محدود کی جائے گی۔

Comments are closed.