آئی فون پر فائل اَن زپ کریں

izipای میلز پر اکثر ہمیں زپ فائلز موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن اگر آپ ای میل آئی فون پر چیک کر رہے ہیں اور اٹیچمنٹ میں زپ فائل موجود ہو تو اسے دیکھنے کا کوئی طریقہ آئی فون میں موجود نہیں۔ یعنی آئی ڈیوائس میں کمپریس فائلز کو کھولنے کا کوئی حل دستیاب نہیں ہے۔ اس کمی کو ’’آئی زِپ‘‘ کی مدد سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ اس چھوٹی سی ایپلی کیشن کی مدد سے آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والے باآسانی زپ فائلز کو اَن زپ کر سکتے ہیں۔  جب بہت ساری فائلز کسی کو بھیجنی ہوں تو زِپ کرنے سے اچھا طریقہ کوئی نہیں، اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اپنے اسمارٹ فون پر موجود فائلز کو زِپ بھی کر سکتے ہیں اور آئی زپ سے زپ کی گئی فائلز پر پاس ورڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ زپ کے علاوہ اس میں رار فائل کی سپورٹ بھی موجود ہے۔

دستیابی: مفت
پلیٹ فارم: آئی او ایس

ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.