وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنائیے

796

WiFi-HotSpot-Creatorاپنے کمپیوٹر پر چلنے والے انٹرنیٹ کو آپ وائی فائی ہاٹ اسپاٹ میں بدل کر وائی فائی کی حامل دیگر ڈیوائسز پر بھی نیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے کنیکٹی فائی سافٹ ویئر کا نام ذہن میں آتا ہے، لیکن یہ سافٹ ویئر صرف ونڈوز سیون کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر آپ ونڈوز ایکس پی یا وستا کے لیے کسی ایسے سافٹ ویئر کی تلاش میں تھے تو WiFi HotSpot Creator آزمائیں۔ یہ سافٹ ویئر ونڈوز سیون پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی خاص بات اس کا بالکل مفت دستیاب ہونا ہے۔ اس لیے اس پر کنیکٹی فائی کے مفت ورژن کی طرح کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔ اس کے ذریعے ہاٹ اسپاٹ بنا کر آپ جتنے چاہے یوزرز اس پر کنیکٹ کر سکتے ہیں۔

http://www.wifihotspotcreator.com/download.html