وکی پیڈیا پر اسحٰق ڈار کی عجیب تعریف

فوٹو۔ ٹیک جوس

وکی پیڈیا پر دنیا جہان سے رضاکار مختلف موضوعات پر لکھتے ہیں۔ اگرچہ انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہےکہ ناظمین تمام مضامین کو دیکھتے رہیں تاکہ کوئی غلط معلومات شائع نہ ہو سکے لیکن پھر بھی اکثر لوگوں کی شرارتیں وکی پیڈیا کا حصہ بن ہی جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا پچھلے دن پاکستان کے موجودہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار صاحب کے ساتھ۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

کسی نے ان کے وکی پیڈیا پر موجود صفحے پر ان کی تعریف میں ’’بڑا منی لانڈرنگ کرنے والا‘‘ لکھ ڈالا۔ اس غلطی کی نشاندہی ہوتے ہی چند گھنٹوں بعد اسے بدل دیا گیا۔

Comments are closed.