شومی اس سال نیا ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہے

گزشتہ اکتوبر میں شومی Xiaomi کی مجموعی شپمنٹ 10 ملین یونٹ تھی تاہم اب کمپنی کے ڈائریکٹر پراڈکٹ مینجمنٹ ڈونوان سنگ Donovan Sung نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہا ہے کہ کمپنی 2015 کے اپنے 71 ملین یونٹ کے ریکارڈ کو توڑنے جا رہی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

انہوں نے بتایا کہ اس سال کمپنی پہلے دس مہینوں میں ہی 70 ملین یونٹ فروخت کر چکی ہے اور ابھی نومبر اور دسمبر کے مہینے باقی ہیں جس میں کمپنی ایک نیا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے خاص طور سے 11 نومبر کی سیلز سے اور توقع ہے کہ کمپنی اس سال 90 ملین یونٹ فروخت کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ڈونوان سنگ نے انکشاف کیا کہ کمپنی نے اگلے سال کی اپنی پلاننگ مکمل کر لی ہے اور 100 ملین یونٹ فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.