یوٹیوب پر وڈیو براہ راست نشر کی جا سکے گی

Photo: gsmarena.com

تھری جی کی آمد کے بعد تیز ترین انٹرنیٹ سبھی کی دسترس میں ہے۔ ایسے میں ہم کسی بھی تقریب کا احوال چند منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ خاص پر ٹوئٹر کے پیری اسکوپ اور فیس بک کے لائیو فیچر کی بدولت جب چاہیں اپنی وڈیو براہِ راست سوشل میڈیا پر نشر کی جا سکتی ہے۔

جب فیس بک اور ٹوئٹر جیسی ویب سائٹس یہ فیچر فراہم کر رہیں تو گوگل کیسے پیچھے رہتا ہے۔ وہ بھی جب دنیا کی سب سے بڑی وڈیوز کی ویب سائٹ بھی گوگل کے پاس موجود ہو؟ یہی وجہ ہے کہ گوگل نے بھی یوٹیوب پر لائیو وڈیوز نشر کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت یوٹیوب صارفین اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے اب کوئی بھی وڈیو یوٹیوب پر براہِ راست نشر کر سکیں گے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

فیس بک اور گوگل کے درمیان جاری مقابلے بازی کی وجہ سے دونوں کمپنیاں آئے دن نئے فیچرز اور سروسز متعارف کرا رہی ہیں۔ کچھ ہی عرصہ پہلے گوگل نے وٹس ایپ کی طرز کی ایپلی کیشن ’’ایلو‘‘ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا تو دوسری طرف فیس بک کی کوشش ہے کہ تمام وڈیوز لوگ فیس بک پر ہی دیکھیں تاکہ یوٹیوب کا راج ختم ہو۔

بہرحال یوٹیوب لائیو کی وجہ سے یوٹیوب کی ایک بڑی خامی ختم ہو جائے گی اور چونکہ وڈیوز کے حوالے سے اب بھی یوٹیوب کے صارفین کی تعداد زیادہ ہے اس لیے یہ فیصلہ فیس بک لائیو اور ٹوئٹر پیری اسکوپ کو کڑی ٹکر ضرور دے گا۔

Comments are closed.