ٹوئٹر صارفین اب سب کو ڈائریکٹ میسج بھیج سکیں گے

send-dmٹوئٹر بہت جلد تمام صارفین کو ایک نئی سہولت فراہم کرنے والا ہے جس کے تحت وہ ہر کسی کو انہیں پیغام جسے ڈائریکٹ میسج بھی کہا جاتا ہے، بھیجنے کی اجازت دے سکیں گے۔ اس وقت صارفین صرف اسی شخص کو ڈائریکٹ میسج بھیج سکتے ہیں جو انہیں follow کررہا ہے۔

ٹوئٹر کے یہ نیا فیچر تمام صارفین کے لئے یک دم دستیاب نہیں ہوا بلکہ اسے مرحلہ وار صارفین کو فراہم کیا جارہا ہے۔ کچھ ٹوئٹر یوزرز کا کہنا تھا کہ انہیں منگل کے روز ہی یہ سہولت مل گئی تھی جبکہ کچھ آج جمعرات کے دن بھی اس سے محروم ہیں۔ سب کو ڈائریکٹ میسج بھیجنے کی اجازت دینے کے لئے صارفین کو ایک چیک باکس فراہم کیا جائے گا جسے فعال یا غیر فعال کرنا صارف کی اپنی صوابدید پر ہوگا۔

ٹوئٹر جس کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، اپنے شیئر کی ابتدائی فروخت کی تیاری کررہا ہے تاکہ ٹوئٹر کو منافع بخش بنایا جاسکے۔

اس نئے فیچر کی وجہ سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ ٹوئٹر پر اسپیم میسجز کی تعداد بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ مختلف برانڈز اپنے صارفین کو اشتہاری پیغام بھیج کر ان کی ناک میں دم کرسکتی ہیں۔

Comments are closed.