گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشنز کا ڈاؤن لوڈ نہ ہونا ٹھیک کریں

آج کل اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز پر گوگل پلے اسٹور سے کوئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے اکثر ایک ایرر کا سامنا ہوتا ہے جس کی بدولت ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ نہیں ہو پاتی۔ اگرچہ فون میں اچھی خاصی اسپیس موجود ہوتی ہے اور انٹرنیٹ کے ساتھ بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ ہونے سے انکاری ہوتی ہے۔ اس مسئلے کی وجہ نہ آپ کا فون ہے اور نہ ہی آپ کا انٹرنیٹ۔ دراصل گوگل پلے اسٹور میں ایک چھوٹی سی خرابی اس کی اصل وجہ ہے۔ اور اس سے چھٹکارہ پانا بھی بہت آسان ہے۔

اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں تو آئیے آپ کو اسے حل کرنے کے ممکنہ طریقے بتاتے ہیں۔ ان طریقوں کی تفصیل جاننے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کریں۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 124 میں شائع ہوئی

Comments are closed.