دبئی میں ایک اور جدّت، ‘ہوور بائیک’ بھی میدان میں

دبئی پولیس اپنی سپر کاروں کی وجہ سے پہلے ہی دنیا بھر میں مشہور و معروف ہے لیکن اب ایک نئے قدم کی وجہ سے اس کی شہرت کو چار چاند لگنے والے ہیں۔ معروف ٹیکنالوجی نمائش Gitex کے موقع پر دبئی پولیس نے اپنی جدید ترین ‘ہوور بائیک’ کی رونمائی کی ہے اور گویا سائنس فکشن کو حقیقت کی دنیا میں پہنچا دیا ہے۔ اس کو ہوور سرف اسکورپین (Hoversurf Scorpion) ہوور بائیک کہا جا رہا ہے۔

گو کہ ہوور بائیک کی کوئی واضح تعریف موجود نہیں ہے لیکن اگر ہوگی بھی تو اس ہوور بائیک کے قریب ترین ہی ہوگی۔ اس کے چھوٹے روٹر بائیک کو فضا میں اٹھاتے ہیں جبکہ چلانے والا موٹر سائیکل کی طرف اس پر سوار ہوگا اس منہ زور گھوڑے کو لگام دیتا ہے۔ ویسے دیکھنے میں یہ ہوور بائیک کم اور ایک خطرناک ہیلی کاپٹر زیادہ لگتی ہے۔

بہرحال، یہ جو کچھ بھی ہے، 600 پونڈ وزن اٹھا سکتی ہے اور 70 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار سے بھی چل سکتی ہے۔ بلکہ اگر سوار نہ بھی ہو تو پرواز کر سکتی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اب تک یہ نہیں بتایا گیاکہ دبئی پولیس اس اڑن سائیکل کو کس طرح استعمال کرے گی، لیکن لگتا ایسا ہی ہے کہ اس بار صرف تشہیر کے بجائے واقعی حقیقی استعمال ہوگا۔

ٹیکنالوجی کو قبول کرنے میں ویسے بھی دبئي سب سے آگے رہتا ہے۔ مئی کے مہینے میں دبئي پولیس میں ایک روبوٹ افسر کو شامل کیا گیا تھا جبکہ سفر کو آسان بنانے کے لیے ڈرونز کے تجربات بھی ہو رہے ہیں۔

Comments are closed.