کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ

کمپیوٹنگ میں ہم اکثر ایک سسٹم سے دوسرے سسٹم کا ریموٹ ایکسس لینے کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ اگر دونوں کمپیوٹر ایک ہی نیٹ ورک پر ہوں تو یہ کام باآسانی ونڈوز کے ڈیفالٹ پروگرام سے کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر انٹرنیٹ کے ذریعے ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر کا سیشن لینا ہو تو اس کے لیے ’’ٹیم ویوور‘‘ یا ’’وی این سی‘‘ وغیرہ استعمال کیا جا سکتا ہے جن کا ذکر ہم پہلے بھی کئی بار کمپیوٹنگ میں کر چکے ہیں۔ اگر آپ کے پاس گوگل کا براؤزر کروم انسٹال ہے تو بالکل یہی چیز کروم سے ایک ایکسٹینشن کی مدد سے بھی کی جا سکتی ہے۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ونڈوز استعمال کر رہے ہوں یا میک (لینکس استعمال کرنے والوں سے معذرت!) بس آپ کے کروم براؤزر میں ایک ایکسٹینشن ’’کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ‘‘ (Chrome Remote Desktop) انسٹال ہونا چاہیے۔

یہ ایکسٹینشن کروم ویب اسٹور سے اس یو آر ایل سے انسٹال کیا جا سکتا ہے:
http://goo.gl/Wikyg

01
ایکسٹینشن دونوں کمپیوٹرز پر انسٹال کرنا پڑے گا۔ اس ایکسٹینشن کا سائز غیر معمولی طور پر بڑا یعنی 22.6 MB ہے لیکن ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد انسٹالیشن میں کوئی دقت پیش نہیں آتی۔ انسٹالیشن کے بعد نیا ٹیب کھولیں، انسٹال شدہ ایپلی کیشنز میں اس کا آئی کن بھی موجود ہو گا۔

02

پہلی دفعہ جب آپ اسے لانچ کریں گے تو اسے سسٹم ایکسس کرنے کی اجازت دینے ہو گی۔ اس سے پہلے یقین دہانی کر لیں کہ آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ اِن ہیں۔ اس کے بعد “Allow access” کے بٹن پر کلک کر کے آپ اس کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔

chrome_remote_3
کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ کو دونوں صورتوں یعنی ریموٹ سیشن حاصل کرنے اور اپنے کمپیوٹر کا ریموٹ سیشن دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مائی کمپیوٹرز میں “Get started”کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد ‘Enable remote connections’ کے بٹن پر کلک کریں۔

chrome_remote_4
آپ کے کمپیوٹر کی حفاظت کے لیے اگلی اسکرین پر ایک پِن (PIN) منتخب کرنا ہو گا۔ کم از کم چھ ڈیجیٹس کا کوڈ منتخب کر کے OK پر کلک کریں۔

chrome_remote_5
یوزر اکاؤنٹ کے کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں YES پر کلک کر دیں۔ دوبارہ اپنا pin ٹائپ کر کے کنفرم کرتے ہوئے OK پر کلک کر دیں۔

chrome_remote_6
اب جس کمپیوٹر کا سیشن لینا ہو اس پر بھی بالکل اسی طریقے سے یہ ایکسٹینشن انسٹال کرنا ہو گا۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کمپیوٹر پر بھی ایکسٹینشن کی انسٹالیشن کے دوران اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ اِن رہیں۔ ایک ہی اکاؤنٹ استعمال ہونے پر ایکسٹینشن آپ کو اس کمپیوٹر تک ریموٹ سیشن دے گا۔
ریموٹ ایکسس لینے کے لیے پیج کے بالکل نیچے Get Started کے بٹن پر کلک کریں۔ اب آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں کہ جس کمپیوٹر پر ایکسٹینشن کنفیگر کیا تھا وہ یہاں موجود ہو گا۔ کمپیوٹر نام کے حساب سے یہاں نام موجود ہوگا لیکن اس کے سامنے موجود پینسل کے بٹن پر کلک کر کے اسے ری نیم بھی کیا جا سکتا ہے۔

chrome_remote_7
کمپیوٹر کا ڈیسک ٹاپ ایکسس حاصل کرنے کے لیے کمپیوٹر کے نام پر کلک کریں، اپنا PIN ٹائپ کریں اور کنیکٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ کنیکٹ ہونے کے بعد اگر آپ فُل اسکرین منتخب کریں تو وہ کمپیوٹر آپ کے سامنے ایسے موجود ہو گا جیسے واقعی میں آپ اس کے سامنے بیٹھ کر اسے استعمال کر رہے ہوں۔ اس کے علاوہ کروم براؤزر کے ایک ٹیب میں بھی یہ سیشن رکھا جا سکتا ہے۔

chrome_remote_8
اسکرین کے سب سے اوپر ایک سلائیڈ ڈاؤن بٹن موجود ہو گا جس میں اس کے کچھ آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسکنیکٹ کا بٹن بھی موجود ہے جس کے ذریعے یہ سیشن بند کیا جا سکتا ہے۔

chrome_remote_9
اس کے علاوہ Send keys کا آپشن یہ سہولت دیتا ہے کہ کی بورڈ سے ٹائپ کی گئی شارٹ کٹ اگلے کمپیوٹر تک منتقل کرے۔

2 تبصرے
  1. ینگ ڈاکٹر says

    اس میں اور ٹیم ویوور میں کیا فرق ہے؟

  2. Alamdar says

    دونوں کے کام کرنے کا طریقہ کار بالکل مختلف ہے۔

Comments are closed.