ایڈ بلاک پلس کی جعلی کروم ایکسٹیشن، ہزاروں متاثر

گوگل کروم کے ایکسٹینشن بنانے والے ایک ڈویلپر نے کمپنی کے سرورز کو دھوکہ دیتے ہوئے ایڈ بلاک پلس Adblock Plus نامی ایک جعلی ایکسٹینشن شائع کردی، اصل ایڈ بلاک پلس ایک مشہور ایکسٹینشن ہے جو دس ملین صارفین کے زیرِ استعمال ہے۔

گوگل کروم کے ویب سٹور پر ایڈ بلاک پلس کی یہ جعلی ایکسٹینشن اصل سے بالکل مشابہ ہے، یعنی وہی آئکن، وہی ڈسکرپشن اور وہی کیورڈ، حتی کہ وہی ریٹنگ بھی، سرچ رزلٹ میں بھی دونوں ایکسٹینشز ایک ساتھ ہی ظاہر ہو رہی تھیں، اس ہو بہو مشابہت کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسے 37 ہزار صارفین نے ڈاؤنلوڈ کیا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس جعلی ایکسٹینشن سے ہونے والے نقصانات کا ابھی کوئی اندازہ نہیں، بعض اطلاعات کے مطابق کچھ صارفین نے بتایا کہ اسے نصب کرتے ہی انہیں غیر مناسب اشتہارات کا سامنا کرنا پڑا۔

گوگل نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم ایڈ بلاک پلس کی یہ جعلی ایکسٹینشن اب ہٹا دی گئی ہے۔

Comments are closed.