اپنے بچوں کو انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد سے محفوظ رکھیں

آج کل انٹرنیٹ پر ہمارا انحصار حد درجے بڑھ چکا ہے۔ کام سے لے کر انٹرٹینمنٹ اور پڑھائی سے لے کر شاپنگ تک ہر کام کے لیے ہمیں انٹرنیٹ چاہیے ہوتا ہے۔ اور جب کمپیوٹر بچوں کے حوالے کیا جاتا ہے تو والدین انٹرنیٹ پر موجود غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے تشویش کا شکار رہتے ہیں۔

’’ای سیفلی‘‘ (eSafely) براؤزر کے لیے دستیاب ایک پلگ اِن ہے۔ اس پلگ اِن کی انسٹالیشن سے براؤزر ہر قسم کے غیر اخلاقی مواد سے دُور رہتا ہے۔ یہ پلگ اِن چاروں بڑے براؤزر جیسے کہ فائر فوکس، گوگل کروم، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور سفاری کے لیے دستیاب ہے۔

اس پلگ اِن کی انسٹالیشن کے بعد آپ بے فکر ہو کر کمپیوٹر بچوں کے حوالے کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ہر قسم کے غیر اخلاقی مواد کو بلاک کر دیتا ہے۔ فیس بک چیٹ پر بھی یہ نظر رکھتا ہے اور ناموزوں گفتگو کو بلاک کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ وڈیوز اور آرٹیکلز پر بھی نظر رکھتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

دستیابی: مفت

ڈاؤن لوڈ کریں

مطابقت: فائر فوکس، کروم، انٹرنیٹ ایکسپلورر، سفاری

 

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2013 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.