فون سے ڈیلیٹ ہو جانے والا ڈیٹا واپس حاصل کریں

فون میں موجود کوئی ایس ایم ایس یا تصویر غلطی سے ڈیلیٹ ہو جانا ایک عام سی بات ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے اس اہم ڈیٹا کو واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جلدی کرنا ہو گی۔ کیونکہ آپ جتنی دیر کریں گے اس ڈیٹا کو واپس حاصل کرنے کے امکانات کم ہوتے جائیں گے۔ اس ڈیٹا کی جگہ کوئی نیا ڈیٹا لے لے گا اور پرانے ڈیٹا کو واپس حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

اگر فون ڈیٹا ریکوری کی بات کی جائے تو اس حوالے سے کئی پروگرامز موجود ہیں لیکن کسی اچھے اور مفت پروگرام کو تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ آپ کی اس مشکل کو ہم آسان کیے دیتے ہیں۔ چاہے آپ کا اہم ڈیٹا ڈیلیٹ ہوا ہے یا نہیں ایسا کوئی کارآمد پروگرام آپ کے پاس موجود ہونا چاہیے کیونکہ انہونی کبھی بھی ہو سکتی ہے۔

ہم جس پروگرام کا تجزیہ پیش کرنے جا رہے ہیں اس کا نام ہے ’’موبی سیور‘‘ EaseUS MobiSaver اور یہ ڈیٹا ریکوری کے حوالے سے انتہائی معتبر کمپنی ’’ایز اس‘‘ easeus.com نے بنایا ہے۔ اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ اینڈروئیڈ کے علاوہ آئی او ایس کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔ آئیے اس کے فیچرز پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

اس پروگرام کی مدد سے فون سے حذف شدہ ٹیکسٹ میسج، کانٹیکٹس اور کال ہسٹری واپس لائی جا سکتی ہے۔

یہ پروگرام فون سے ڈیلیٹ ہو جانے والی تصویریں، وڈیوز، گانے اور ڈاکیومنٹس کو بھی ری کور کر سکتا ہے۔
فون کے علاوہ اس کی مدد سے آپ ایس ڈی کارڈ سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا کو بھی واپس لانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کو آپ کئی صورتوں میں استعمال کرسکتے ہیں مثلاً غلطی سے کوئی فائل ڈیلیٹ ہو گئی ہو، یا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرتے ہوئے کوئی ڈیٹا اُڑ گیا ہو، یا ڈیوائس کے ٹوٹنے یا گرنے وغیرہ کی وجہ سے اگر کوئی ڈیٹا غائب ہو گیا ہو اس کی مدد سے ڈیٹا ریکور کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

فون ڈیٹا ریکوری کے حوالے سے یہ لاجواب پروگرام آپ کے پاس ضرور موجود ہونا چاہیے۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے دو مختلف ورژنز میں موجود ہے اگرچہ یہ استعمال میں بے حد آسان ہے لیکن اس کے باوجود اسے استعمال کرنے کا مکمل طریقہ کار اس کی ویب سائٹ پر یوزر گائیڈ کی صورت میں فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر و دیگر ڈیوائسز سے حذف شدہ ڈیٹا ریکور کرنے کے لیے بہترین اور مفت پروگرام

اسے ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کو مختصراً جان لیں کہ یہ پروگرام صرف ڈیسک ٹاپ پر بذریعہ ڈیٹا کیبل فون سے ڈیٹا ریکور کرتا ہے۔ ونڈوز کے علاوہ یہ میک سسٹم کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس کی انسٹالیشن کے بعد اپنے فون کو ڈیٹا کیبل کے ذریعے پی سی سے جوڑیں اور اس پروگرام کو چلا دیں۔

Connect Android device to computer to recover lost data

آپ کے فون کی مکمل اسکیننگ کے بعد یہ ری کور ہونے کے قابل ڈیٹا کی رپورٹ فراہم کر دے گا

Scan your Android device to find lost data

جس میں سے منتخب کردہ ڈیٹا آپ باآسانی ری کور کر سکتے ہیں، یعنی ایسا نہیں کہ سارا ڈیٹا ہی ایک ساتھ ری کور کرنا ضروری ہے بلکہ آپ اپنی ضرورت کے تحت ڈیٹا واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

Recover lost data from your Android device

آئی فون کے لیے یہ پروگرام آئی ٹیونز اور آئی کلاؤڈ بیک اپ سے بھی گم شدہ ڈیٹا تلاش کر سکتا ہے۔

mobisaver-android
mobisaver-iphone

ایک تبصرہ
  1. Ar.Usama Arif says

    Please send me link of Best screen locker available????

Comments are closed.