AceThinker PDF Writer کا پروفیشنل ورژن خاص کمپیوٹنگ کے قارئین کے لئے

AceThinker کی بزنس ڈیویلپمنٹ ٹیم نے حال ہی میں ماہنامہ کمپیوٹنگ سے رابطہ کرکے اس کے قارئین کے لئے اپنی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنا سب سے زیادہ مقبول سافٹ ویئر بالکل مفت پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ کمپیوٹنگ نے اس پیشکش کو بخوشی قبول کیا ہے۔ مذکورہ سافٹ ویئر کی اصل قیمت 29 ڈالر ہے۔

پی ڈی ایف فائلوں کی تدوین آسان کام نہیں۔ پی ڈی ایف فارمیٹ کی مقبولیت کی وجہ ہی اس کا ہر پلیٹ فارم پر ایک جیسا نظر آنا، ایک جیسا پرنٹ ہونا اور تدوین میں مشکل ہونا ہے۔ لیکن بعض اوقات ہمیں پی ڈی ایف ڈاکیومنٹس کی تدوین کی بھی ضرورت پڑجاتی ہے۔ معمولی نوعیت کی تبدیلیاں جیسے متن کی تبدیلی یا کسی تصویر کی تبدیلی یا اسے حذف کرنا وغیرہ جیسے کام کرنے کے لئے آپ پی ڈی ایف ایڈیٹر درکار ہوتا ہے جو کہ عموماً مفت دستیاب نہیں ہوتے۔ آپ کو پی ڈی ایف ریڈر یعنی پی ڈی ایف پڑھنے کے لئے درکار سافٹ ویئر تو سینکڑوں کی تعداد میں اور مفت مل جائیں گے، لیکن مفت پی ڈی ایف ایڈیٹر چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا۔

ایس تھنکر پی ڈی ایف رائٹر کے ذریعے آپ کسی بھی پی ڈی ایف فائل میں حسب منشاء متن یا تصاویر کی تدوین کرسکتے ہیں، ہائپر لنکس کو بدل سکتے ہیں، صفحات کی ترتیب بدل سکتے ہیں، غیر ضروری صفحات حذف کرسکتے ہیں، نئے صفحات شامل کرسکتے ہیں، واٹر مارک شامل کرسکتے ہیں اور ڈاکیومنٹ پر پاس ورڈ لگا کر اسے محفوظ بھی بنا سکتے ہیں۔

اس پروفیشنل سافٹ ویئر کو بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے درج ذیل بٹن پر کلک کیجئے:

download buttonکھلنے والے ویب پیج میں اپنا نام اور ای میل ایڈریس مہیا کریں اور یہ زبردست سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ ساتھ ہی اگر آپ چاہیں تو میک کے لئے اسکرین گرایبر پرو سافٹ ویئر بھی بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ace-thinker-pdf

3 تبصرے
  1. Zohaib Jahan says

    Thanks, it’s great to Computing users!
    Keep sharing such stuff ?

  2. Syed Ali Raza says

    very very amazing tool…
    Bundle of thanks….

  3. Muhammad Ahsan says

    Thank you so much for the gift of the day

Comments are closed.