گوگل نے ڈومین بدل کر سرچ کرنے پر پابندی لگا دی

پہلے آپ بڑے آرام سے گوگل کا ڈومین بدل کر جس ملک میں چاہے سرچ کر سکتے تھے تاہم اب گوگل نے اس پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر بیرون ملک مقیم لوگوں کے لیے بہت مفید تھا، مثال کے طور پر اگر آپ امریکہ میں رہتے ہیں تو Google.com کے بجائے Google.com.pk آپ کو پاکستان سے متعلق بہتر نتائج فراہم کرے گا لیکن اب آپ جتنا چاہیں اپنے براؤزر کے ایڈریس بار میں ڈومین بدلیں آپ کو ہمیشہ گوگل کی مقامی ویب سائٹ کی پیش کی جائے گی۔

تاہم اگر آپ گوگل کے ذریعے کسی اور ملک میں ہی سرچ کرنے پر مصر ہیں تو ایک آپشن اب بھی ہے جو سیٹنگ کے مینیو کے نیچے دفن ہے اگر کبھی آپ نے صفحے کے نچلے کارنر میں موجود “Settings” کے لنک پر توجہ دی ہو تو۔

Comments are closed.