کراچی میں فیس بک کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

کراچی پولیس نے فیس بک کے ذریعے منشیات فروش کرنے والے گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ گروہ 8 افراد پر مشتمل ہے جو سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک کے ذریعے لوگوں جن میں خواتین کو یہ زیادہ اہمیت دیتے ہیں، کو منشیات کی جانب راغب کرتے ہیں اور ان منشیات فروخت کرتے ہیں۔

ان ملزمان کو پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے اس گروہ کو پکڑنے کے لیے فیس بک کے ذریعے ان سے منشیات خریدنے کے لیے رابطہ کیا۔ ملزمان کو ایک مخصوص جگہ بلایا گیا اور پھر انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جب کہ ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں سوشل میڈیا کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کو اپنی مجرمانہ سرگرمیاں پھیلانے کے لیے ایک نیا ذریعہ میسر آگیا ہے۔ اغواء، جسم فروشی، منشیات فروشی سمیت کئی قبیحہ جرائم فیس بک کی بدولت نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں۔

 

 

Comments are closed.