وائی فائی ایکسس پوائنٹس پر نظر رکھیں

’’Homedale‘‘ کی مدد سے آپ وائی فائی/ڈبلیو لین ایکسس پوائنٹس پر نظر رکھ سکتے ہیں اور ان کے سگنلز کی طاقت بھی جان سکتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر آپ کو تمام دستیاب ایکسس پوائنٹس کے سگنلز کی طاقت، انکرپشن، اسپیڈ اور چینل کی معلومات آپ کو فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ کسی ایک منتخب کردہ ایکسس پوائنٹ کے سگنلز کی طاقت کے بارے میں گرافیکل رپورٹ بھی حاصل سکتے ہیں۔ اس طرح آپ جان سکتے ہیں کہ سگنلز کب اچھے رہے اور کب کمزور ہوئے۔ اس پرو گرام کی مزیدار بات یہ ہے کہ پورٹ ایبل ہے۔ یعنی جب ضرورت ہو رن کر لیں، انسٹالیشن کی کوئی ضرورت نہیں۔
لائسنس:    فری ویئر
فائل سائز: 812KB
آپریٹنگ سسٹم:  تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز

ڈاؤن لوڈ کریں

HomeDaleHomedale2

2 تبصرے
  1. Ashar Usman says

    kya hum is ki madad say kisi ko deny kar sakty hen ?

  2. Ajiz Riaz Ali Zardari says

    sir kiya ham wifi ka pasword change kar skti he plz ans give me my f b email [email protected]

Comments are closed.