بڑا ڈیٹا بیس ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر کیسے منتقل کریں؟

سوال:

میں اپنی ویب سائٹ کے لئے ورڈپریس بطور CMSاستعمال کررہا ہوں جس کا ڈیٹا بیس اب بڑھ کر کئی میگا بائٹس کا ہوگیا ہے۔ اب میں اپنی شیئرڈہوسٹنگ تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ میں اتنا بڑا ڈیٹا بیس کیسے ایک ہوسٹنگ سے دوسری ہوسٹنگ پر منتقل کروں؟

جواب:

ڈیٹا بیس کو ایک سرور سے دوسرے سرور پر منتقل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ phpMyAdmin کی مدد سے اپنے ڈیٹا بیس کو Exportکریں اور پھر phpMyAdminہی کی مدد سے اسے امپورٹ کرلیں۔ اگر آپ کا ڈیٹا بیس بہت بڑا ہے تو آپ اسے ایکسپورٹ کرنے میں تو شاید کامیاب ہوجائیں مگر امپورٹ کرتے ہوئے آپ کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مثال کے طور پر phpMyAdminمیں آپ جس فائل کو امپورٹ کرنا ہو ، اسے اپ لوڈ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اگر ڈیٹا بیس dumpبہت بڑا ہے تو اسے اپ لوڈ کرنا شدید درد سری بن سکتا ہے۔ اس مسئلہ کا حل یہ ہے کہ bigdumpنامی اسکرپٹ جو مفت دستیاب ہے، استعمال کیا جائے۔ بگ ڈمپ کو ڈائون لوڈ کرنے کے لئے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔
http://www.ozerov.de/bigdump/
bigdump.php کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول کر اس میں ڈیٹا بیس ، سرور، یوزر نیم اور پاس ورڈ سمیت ایکسپورٹ کی ہوئی sqlفائل کا نام بھی شامل کردیں۔ یہ معلومات شامل کرنے کے بارے میں ہدایات اسی فائل میں comments کی صورت میں موجود ہیں۔ اب یہ فائل بمعہ sql فائل سرور پر ایف ٹی پی کے ذریعے اپ لوڈ کرکیبرائوزر سے bigdump.php کو برائوزر کریں۔ یہ اسکرپٹ تھوڑا تھوڑا کرکے تمام ڈیٹا امپورٹ کرلیتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ گیگا بائٹس جتنی بڑی فائلیں بھی امپورٹ کرسکتے ہیں۔

3 تبصرے
  1. ناصر الدین عامر says

    ایک حل یہ بھی ہے کہ اگر آپ کیش کے لیے کوئی پلگ ان استعمال کر رہے ہیں تو پہلے ڈیٹابیس کے تمام ٹیبلز میں سے کیش کلیئر کریں۔ اور پھر پی ایچ پی مائی ایڈمن میں ایکسپورٹ سے پہلے زپ فائل کا آپشن منتخب کریں۔ اس سے ڈاؤن لوڈ فائل کا سائز غیر معمولی طور پر کم ہو جائے گا۔ نئی ہوسٹنگ پر یہ زپ فائل براہ راست ڈیٹابیس میں امپورٹ کی جا سکتی ہے۔

    اگر پھر بھی ڈاؤن لوڈ فائل کا سائز بہت بڑا ہو تو پھر یہ کیا جا سکتا ہے کہ ڈیٹابیس کے ہر ٹیبل کو الگ الگ ایکسپورٹ کیا جائے۔ یہ اگرچہ لمبا کام ہے، لیکن قابل عمل ہے۔

  2. یہاں بڑے ڈیٹا بیسز کا ذکر ہورہا ہے جن کا سائز کئی کئی گیگا بائٹس ہوتا ہے اور انہیں زپ کرنے کے بعد بھی سائز گیگا بائٹس میں ہی رہتا ہے۔ ایسے ڈیٹا بیسز کو اپ لوڈ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ ویسے بھی اپ لوڈنگ کا سست رفتار ہے اور اگر اس دوران ایرر واقع ہوجائے تو یہ ایک الگ سردردی ہے۔

    bigdump کی موجودگی میں دیگر جتن جو آپ نے بتائے ہیں، وہ کرنے کی قطعی ضرورت نہیں۔

  3. ناصر الدین عامر says

    جی بہتر ایڈمن بھائی! سوال میں میگابائٹس کا لفظ گیگابائٹس سے تبدیل کر دیں۔ یہ حل میں نے اس لیے ذکر کیا ہے کہ ورڈ پریس کی ڈیٹابیس عموماً‌ گیگابائٹس میں نہیں جاتی۔ کسی ڈیٹابیس کے گیگابائٹس میں جانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ ٹائپ کی کسی ایپلی کیشن کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.