اپنے دوست کے اسمارٹ فون کی اسکرین دیکھیں اپنے فون میں

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین کسی کے بھی اسمارٹ فون پر شیئر کر سکتے ہیں؟استعمال میں بے حد آسان ایک ایپلی کیشن کے ذریعے  آپ یہ کام بخوبی کرسکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن آپ کو اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین پر کسی بھی دوست کے فون کی اسکرین دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ظاہر ہے یہ دوست کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ اس لئے مذکورہ ایپلی کیشن صرف آپ کو ہی نہیں، آپ کے دوست کو بھی اپنے اسمارٹ فون پر نصب کرنی ہوگی۔ اس ایپلی کیشن کانام ہے inkwire اور اسے گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ نے کبھی ٹیم ویوور کا استعمال کیا ہے تو یہ سمجھیں کہ یہ ایپلی کیشن بھی ویسے ہی کام کرتی ہے۔

اسکرین کس طرح سے شیئر کریں؟

گوگل پلے اسٹور پر جا کر دونوں اسمارٹ فون میں inkwire ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے  انسٹال کریں۔ اب ایپ کو کھولیں۔

اپنے اور اپنے دوست کے اسمارٹ فون میں اس ایپلی کیشن کو کھولیں۔

اب آپ جس اسمارٹ فون کی اسکرین شیئر  کرنا چاہتے ہیں، اس میں Share کے بٹن پر ٹیپ کریں۔ اگلی اسکرین پر Start Now پر ٹیپ کریں۔ اس کے ساتھ ہی یہ ایپلی کیشن 12 ہندسوں پر مبنی ایک خفیہ کوڈ بنائے گا۔ یہ کوڈ آپ نوٹ کرلیں۔

دوسرے اسمارٹ فون جس پر شیئر کی گئی اسکرین دیکھنی ہے، پر Access کے بٹن پر ٹیپ کریں اور اگلی اسکرین پر نوٹ کیا گیا خفیہ کوڈ درج کریں۔اس طرح دونوں فون آپس میں باہم جڑ جائیں گے۔ اگلے مرحلے میں آپ سے مائیکرو فون فعال کرنے کی اجازت مانگی جائے گی۔ آپ چاہیں تو مائیکروفون کو فعال کریں یا چاہیں تو نہ کریں۔ آگے Got It کے بٹن پر ٹیپ کریں۔ اس کے ساتھ ہی پہلے فون کی اسکرین آپ کو اپنے اس فون میں نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

ایک تبصرہ
  1. ishtiaq says

    Admin Andriod skype sy screen shear ho sakti ha?agr ha to bta dain ya kio is trh ka app bta dain jis sy screen shear ki ja sky

Comments are closed.