اپنی لوکل یوٹیوب بنائیے

اگر آپ کے پاس نیٹ ورک پر بہت سارے پی سی ہیں اور آپ وڈیو فائلز یا موویز سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو ’’اِنر ٹیوب‘‘ کے ذریعے یہ ممکن ہے۔ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کسی بھی کمپیوٹر پر موجود فلم کو نیٹ ورک پر موجود دیگر کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ وغیرہ پر مشترکہ دیکھنا ممکن ہے۔ یعنی آپ اپنے نیٹ ورک پر اپنی ذاتی یوٹیوب بنا سکتے ہیں۔

InnerTube  ویب انٹرفیس کا حامل ہے۔ وڈیوز دکھانے کے لیے جس سسٹم کو ویب سرور بنایا جائے گا اسے اس طرح کے یور آرایل سے دیکھا جا سکتا ہے:
192.168.1.101:8080

InnerTube
اس کی خاص بات یہ ہے کہ آپ ڈراپ باکس پر موجود اپنی وڈیوز کو اس میں شامل کر کے انھیں اسٹریم کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کئی جی بی اسپیس کا حامل اپنا لوکل یوٹیوب بنا سکتے ہیں۔

لوکل یوٹیوب بنانے کے لیے آپ کو دو سافٹ ویئرز کی ضرورت ہو گی۔ سب سے پہلے انرٹیوب ایپلی کیشن یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس کی انسٹالیشن سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کے پاس DivX Playerانسٹال ہو جسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

divx
یہ دونوں سافٹ ویئر انسٹال کر لینے کے بعد سمجھیں آپ کا اپنا یوٹیوب تیار ہے۔

یہ لوکل یوٹیوب نیٹ ورک پر موجود تمام کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2012 میں شائع ہوئی)

 

5 تبصرے
  1. Muhammad shahzad says

    but janab Youtube jesa Maza kisi me nae

  2. khalid hussain says

    youtube open hoi k ni ?
    plzzzz

  3. samiUllah says

    sir ye sab install karnay ke bawjood inner tube to open ho rahi hay aur us mein folders bhi open ho rahay hain
    par in mein videos na hi show ho rahi hain na hi open

  4. Jawad Butt says

    i have also this problem.

  5. Jawad Butt says

    Plz help, files/videos show nai ho rahi, sirf folder show hotay hain.

Comments are closed.