اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر

SkinVision - Melanoma appجِلدی امراض سے فوری آگاہی

ہمارے ہاں لوگ جِلدی امراض کے جتنا زیادہ شکار ہوتے ہیں اُتنا ہی اس حوالے سے نہ صرف کم معلومات رکھتے ہیں بلکہ اس طرف توجہ بھی کم دیتے ہیں۔ اگر کسی کو جِلد کے کسی حصے پر کوئی دانا وغیرہ نکل آئے عموماً وہ سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے۔

آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ جِلد کا کینسر ایک عام مرض بن چکا ہے، اس لیے اس حوالے سے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ چھوٹے موٹے دانے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جائیں، اگر آپ کے پاس ’’اسکن ویژن‘‘ ایپلی کیشن موجود ہے تو یہ کام آپ اس سے بھی لے سکتے ہیں۔

اسکن ویژن ایپلی کیشن جِلد کے حوالے سے کسی بھی بیماری کو تصویر کے ذریعے پہچان کر اس کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتی ہے کہ وہ کہیں خطرناک تو نہیں۔ اس ایپلی کیشن کا استعمال بھی بہت آسان ہے۔ بس جِلد پر موجود دانے کی اس کے ذریعے تصویر بنائیں، اس کا الگورتھم دانے کو جانچنے کے بعد معلومات آپ کو فراہم کر دے گا۔ اس کے بعد آپ چاہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس میں دانے یا جلدی امراض کی تصاویر محفوظ بھی کی جا سکتی ہیں تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں موجود بہتری یا خرابی کا اندازہ کر سکیں۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.