اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر

آپ کا ذاتی معالج

اگر آپ کسی ایپلی کیشن کو اپنا ذاتی معالج کہنا چاہتے ہیں تو پاکستانی ایپلی کیشن ’’فارماپیڈیا‘‘ دستیاب ہے۔ اس ایپلی کیشن کی سب سے خاص بات آف لائن کام کرنا ہے، یعنی اس سے کوئی معلومات حاصل کرنے کے لیے بس آپ کو اسے انسٹال کرنا ہے۔

PharmaPK-01

فارماپیڈیا میں پاکستان میں  دستیاب ادویات کے بارے میں  بہت ہی زبردست معلومات موجود ہے مثلاً کون سی دوا کس مقدار میں لینی چاہیے، دوا کی قیمت کیا ہے، دوا کہاں کہاں دستیاب ہے یا کسی دوا کی متبادل دوا کیا ہو سکتی ہے۔

ایپلی کیشن کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو اسے بہت ہی خوبصورتی اور نفاست سے بنایا گیا ہے۔ جبکہ اس میں کسی بھی دوا کے حوالے سے تلاش کرنے کا فیچر بھی بہت مددگار ہے جو چند الفاظ لکھنے پر دوا کا مکمل نام خود بخود دکھا سکتا ہے۔
چونکہ یہ ایپلی کیشن پاکستانی کمپنی نے ہی بنائی ہے اس لیے ہمارے لیے یہ انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

PharmaPK-02

کسی بھی دوا کے حوالے سے تھوڑی سی تحقیق آپ کو گراں قدر معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والوں نے اسے زیادہ تر پانچ ستاروں کی ریٹنگز فراہم کی ہیں اور میڈیکل کے حوالے سے یہ ایپلی کیشن ٹاپ ٹین ایپلی کیشنز میں بھی شامل ہے، جس سے آپ اس کی عمدگی کا اندازا لگا سکتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کریں

مضمون کا بقیہ حصہ پڑھنے کے لیے نیچے موجود صفحات کے نمبرز پر کلک کریں۔

Comments are closed.