وٹس ایپ لا رہا ہے گروپ آڈیو اینڈ وڈیو کالنگ

فیس بک کے زیر انتظام آنے کے بعد وٹس اپ میں نت نئے فیچرز شامل کرنے کا کام انتہائی تیزی سے جاری ہے۔

حال ہی میں آپ نے سنا ہو گا کہ وٹس ایپ بزنس کے لیے بھی دستیاب ہو گا اور آپ بھیجے گئے پیغامات کو فوراً ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔

یہی نہیں اب وٹس ایپ نے گروپ آڈیو اینڈ وڈیو کالنگ کا بندوبست بھی کر لیا ہے۔ وٹس ایپ کے بی ٹا ورژن 2.17.70 میں یہ فیچرز سامنے آئے ہیں۔

اس سے قبل فیس بک یہ فیچر مسینجر میں بھی فراہم کر چکا ہے جو پہلے صرف اسکائپ میں دستیاب ہوا کرتے تھے۔

اب ایک طرف تو اسکائپ تیزی سے اپنے آپ کو بدل رہا ہے اور وہیں وٹس ایپ میں ایسے فیچرز آرہے ہیں کہ اس کی موجودگی میں آپ کو کسی دوسری ایپ کی ضرورت ہی نہ رہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت آپ آڈیو یا وڈیو کال کرتے ہوئے کسی دوسرے دوست کو بھی بات چیت میں شامل کر سکیں گے۔ البتہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ بیک وقت کتنے لوگ گروپ آڈیو یا وڈیو کال کر سکیں گے۔

whatsapp group voice and video calling

چونکہ آج کل ہم انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ کی دنیا میں داخل ہو چکے ہیں اس لیے اب صارفین باآسانی ایسے فیچرز کو استعمال کرنے کے متحمل ہو سکتے ہیں۔

یقیناً آپ نے سنا ہو گا کہ فیس بک بلڈ ڈونیشن فیچر، لائیو اسکرین شیئرنگ اور کھانا منگوانے کا فیچر بھی شامل کر چکا ہے اور وٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئرنگ کا فیچر بھی آنے والا ہے اور ہاں فیس بک مسینجر میں پے پال کے ذریعے رقوم کا لین بھی تو ہو سکتا ہے۔ اتنے سارے نئے فیچرز سے یقیناً صارفین اب مزید فیس بک اور وٹس ایپ کے گرویدہ ہو جائیں گے۔

Comments are closed.