اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر

GlassesOffچشمے سے نجات

میڈیکل ایپلی کیشنز کی بات ہو رہی ہوتو اس ایپلی کیشن کا ذکر بھی ضروری بنتا ہے۔ آج کل بینائی کی کمزوری ایک عام سی بات بن چکی ہے۔ گھر گھر میں ٹی وی اور موبائل فون کی وجہ سے ہر جگہ نظریں کسی نہ کسی اسکرین پر ہی چپکی رہتی ہیں، جس کا نتیجہ نظر کی کمزوری کی صورت میں نکلتا ہے۔

اگر کسی کی نظرکی کمزوری ابتدائی مراحل میں ہے تو اس ایپلی کیشن کو ضرور آزمانا چاہیے جس کا نام “Glasses Off” ہے۔ گلاسز آف میں ماہرین نے کچھ ایسی ورزشیں ترتیب دی ہیں جن کی مدد سے بینائی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

گلاسز آف ایپلی کیشن کے کام کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان اور سادہ سا ہے۔ سب سے پہلے یہ ایک چھوٹی سی آزمائش کے ذریعے بینائی کا اندازہ لگاتی ہے اس کے بعد ورزش ترتیب دیتی ہے۔ یہ ورزش کوئی زیادہ وقت کی طلب گار نہیں بلکہ اسے دن میں صرف بارہ منٹس درکار ہوتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہفتے میں تین کا شیڈول بھی حاصل کر سکتے ہیں، اُس میں بھی صرف بارہ منٹ کی ورزش کرائی جاتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کا دعویٰ ہے کہ صرف دو مہینے اسے استعمال کرنے سے آپ بینائی میں بہتری کو خود محسوس کریں گے۔

ہم ہمیشہ صرف مفت دستیاب ایپلی کیشنز کا ذکر کرتے ہیں لیکن یہ ایپلی کیشن قیمتاً دستیاب ہونے کے باوجود اتنی دلچسپ ہے کہ اسے شیئر کرنا ضروری سمجھا گیا۔

’’گلاسز آف‘‘ لگ بھگ ایک ہزار پاکستانی روپے میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.