پاکستانی طالب علم جرمن پارلیمنٹ کی نمائندگی کے لیے منتخب

گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی محمد طحہٰ طاہر جو کہ بسلسلہ تعلیم جرمنی میں مقیم ہیں کو گذشتہ ہفتے جرمن پارلیمنٹ میں نمائندگی کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

ان کا اتنخاب 314 دیگر طلبا کے ہمراہ یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کے سلسلے میں کیا گیا ہے جس میں طلبہ کو جرمن پارلیمنٹ میں بطور رکن اسمبلی شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ نوجوانوں کی سوچ سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور نوجوان پارلیمانی نظام کو بہتر انداز سے سمجھ سکیں-

پاکستان اور طحہٰ طاہر کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس یوتھ پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی بھی شامل ہے۔

Taha-Tahir-2

Comments are closed.