سام سنگ گلیکسی ایس9 کیسا ہوگا؟

گوگل کے پکسل 2 فون کے جاندار کیمرا سینسر کی وجہ سے لگتا ہے سام سنگ کا گلیکسی ایس9 اور ایس9+ چند قدم اور آگے جائے گا۔ سام سنگ ایک نیا کیمرا سینسر بنا رہا ہے جو دیگر نئے اسمارٹ فونز کا جم کر مقابلہ کرے گا۔ اس میں ناقابل یقین حد تک 1000 فریم فی سیکنڈ وڈیو بنانے کی صلاحیت ہوگی جبکہ وہ 3ڈی فیس ریکگنیشن کی صلاحیت بھی رکھے گا۔

سام سنگ کے گلیکسی ایس9 اور ایس9+ کا باضابطہ اعلان اب زیادہ دور نہیں کیونکہ ادارے نے نئے سال کے اوائل میں اپنے ان فونز کا اجراء کرنا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب آئی فون ٹین مارکیٹ میں آ رہا ہے اور گوگل کا پکسل 2 فون دنیا بھر میں خود کو منوا چکا ہے، خاص طور پر کیمرے میں تو اس نے میدان ہی مار لیا ہے، سام سنگ کو بہت سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔

سام سنگ کے پچھلے فونز ایس8 اور ایس8+ جب پہلی بار لانچ ہوئے تھے تو ان کی قیمت بالترتیب 94 ہزار اور ایک لاکھ 8 ہزار کے لگ بھگ تھی۔ اس لیے اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ایس9 اور ایس9+ سستے ہوں گے تو یہ آپ کی بھول ہے۔ اتنی بھاری قیمت کے باوجود سام سنگ کی گلیکسی 8 سیریز بہت مقبول ہوئی تھی، اس لیے سام سنگ ہرگز ہرگز قیمت کم نہیں کرے گا بلکہ یہ زیادہ ہی ہوگی۔ ایک اندازے کے مطابق ایس9 کم از کم 96 ہزار روپے کا جبکہ ایس9+ کی قیمت ایک لاکھ 10ہزار سےزیادہ ہوگی۔

گلیکسی ایس9 اور ایس9+ مارچ 2018ء میں جاری ہونے کا امکان ہے جن میں کویلکوم کے اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ہوں گے اور ساتھ ہی ہوگی 6 جی بی ریم۔ ایس8 میں ہوگا 5.8 انچ کا ایچ ڈی آر ڈسپلے جبکہ ایس9+ میں یہ اسکرین 6.2 انچ کی ہو جائے گی۔

پشت پر 12 میگاپکسل کے دو کیمرے ہوں گے جن میں 10x آپٹیکل زوم بھی ہوگا اور مبینہ طور پر ایک ہزار فریم فی سیکنڈز کی وڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت بھی۔ ہو سکتا ہے کہ سامنے بھی دو کیمرے ہوں، جن میں سے ایک فیشل ریکگنیشن یعنی چہرہ پہچاننے کے لیے استعمال ہوں۔

samsung galaxy s9 camera

یہ واٹر ریزسٹنٹ یعنی واٹر پروف سیٹس ہوں گے یعنی پانی بھی گر جائے تو محفوظ رہیں گے اور ان کی بیٹری لائف بھی ایس8 اور ایس8+ سے بہتر ہوگی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

Galaxy-s9-waterproof

ایس8 اور ایس8+ میں بالترتیب 3000 اور 3500 ایم اے ایچ کی عمدہ بیٹریاں تھیں۔ اس لیے توقع ہے کہ 2018ء میں اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایس 9 میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری نصب ہو گی۔

سام سنگ گلیکسی ایس9 میں آڈیو جیک بھی نہیں ہو گا جس طرح ایپل آئی فون سے آڈیو جیک کو ختم کر چکا ہے۔

ہو سکتا ہے آپ کے لیے یہ بری خبر ہو لیکن اطلاع یہی ہے کہ اگلے فونز میں سام سنگ ہیڈ فون جیک نکال دے گا۔ گوگل پکسل2 کی جانب سے یہ قدم اٹھانے کے بعد تو اب یہ بات بالکل حیران کن نہیں ہوگی۔ پھر بھی ابھی وقت باقی ہے، ہو سکتا ہے کہ یہ فیصلہ ہو ہی جائے کہ ہیڈفون جیک کو “آخری موقع” دیا جائے؟

galaxy-s9

اینڈرائیڈ 8.0 اوریو رکھنے والے یہ گلیکسی 9 سیریز کے یہ اسمارٹ فونز 64 جی بی کی اسٹوریج رکھیں گے جبکہ ان میں 256 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی لگ جائے گا۔

Samsung Galaxy S9 and S9+ Specs:

  • Expected March 2018
  • Qualcomm Snapdragon 845
  • 6GB of RAM
  • 18.5:9 aspect ratio
  • 5.8in HDR display on S9 and 6.2in HDR display on S9+
  • Rear-mounted or under-screen fingerprint reader
  • Two 12-megapixel cameras with 10x optical zoom and 1,000fps
  • Water-resistant IP68
  • Better battery life over the S8 and S8+ respectively
  • Integration with Bixby
  • 64GB internal space (up to 256GB with microSD card)
  • USB 3.1 Type-C
  • No 3.5mm headphone jack
  • Android 8.0 Oreo

 

Comments are closed.