سسٹم میں پلگ ہونے والی ہر یو ایس بی کا ریکارڈ رکھیں

یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کی آمد نے جہاں بہت سے کاموں کو سہل کردیا ہے، وہیں اس کی وجہ سے ڈیٹا سکیوریٹی مزید مشکل ہوگئی ہے۔ اب کوئی بھی شخص آپ کے کمپیوٹر کے ساتھ یو ایس بی فلیش ڈرائیو نصب کرکے ہزاروں ایم بی کا ڈیٹا چند انچز کی فلیش ڈرائیو میں منٹوں میں منتقل کرسکتا ہے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں قیمتی ڈیٹا موجود ہے اور آپ یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں تو آپ کو چاہئے یو ایس بی ڈیوو اپنے کمپیوٹر میں ضرور انسٹال رکھیں۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر کے ساتھ نصب کی گئی تمام یو ایس بی ڈیوائسس کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ نہ صرف موجودہ بلکہ گزشتہ تمام نصب کئے گئے ڈیوائسس کی تفصیل بھی اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔ اس تفصیل میں ڈیوائس کا نام، ٹائپ، سیریل نمبر، وہ وقت اور تاریخ جب اسے نصب کیا گیا، پروڈکٹ آئی ڈی اور وینڈر آئی ڈی شامل ہیں۔ نیز، یہ آپ کو کسی یو ایس بی ڈیوائس کو ان انسٹال یا ڈس کنکٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

دستیابی: مفت

ڈاؤن لوڈ کریں

64 بِٹ ڈاؤن لوڈ کریں

مزید تفصیل کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ

usbdeview

Comments are closed.