کراؤڈ فنڈنگ کیا ہے اور اس کے لیے بہترین ویب سائٹس کون سی ہیں

کرائوڈ رائز

www.crowdrise.com

’’کراؤڈ رائز‘‘ منافع بخش تخلیقی کاموں کو فروغ دینے سے زیادہ حقیقی دنیا کے مسائل سے نمٹنے کو فوقیت دیتا ہے۔ یہ جانوروں کی فلاح، فنون و ثقافت، بیماریوں اور حتیٰ کہ مذہب کے لیے بھی فنڈ جمع کرتا ہے۔ حتیٰ کہ یہ خود کو عطیات و امداد اکٹھی کرنے والے پلیٹ فارم کا نام دیتا ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ اپنے ذاتی مقصد کے لیے پیسا جمع نہیں کر سکتے۔ فنڈ جمع کرنے والے اب بھی اپنی نجی سرگرمیوں جیسے سالگرہ، شادی اور حتیٰ کہ کالج کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈ اکٹھا کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی طرف سے فلاحی و خیراتی اور ذاتی فنڈ اکٹھا کرنے کے کاموں کو فنڈز رائزر اور نان پرافٹ کے سیکشن میں الگ کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ کراؤڈ رائز کی ویب سائٹ پر پاکستانی کے مختلف اسکولوں کے فلاح منصوبے شامل ہیں۔

٭… نمایاں خصوصیات

Crowdrise point ایک ایسی خصوصیت ہے جس کے تحت ایک خاص فنڈ اکٹھا کرنے والے کو جتنے زیادہ لوگ فنڈ دیں گے فنڈ اکٹھا کرنے والا اتنے ہی crowdrise point حاصل کرے گا۔ ان پوائنٹس کی بنیاد پر کراؤڈ رائز کے ممبران یہ جان سکیں گے کہ کون سے فنڈ اکٹھا کرنے والے یا تنظیم نے لوگوں پر اپنا اثر ڈالا ہے۔ اور یہ خصوصیت تنظیم کو اپنی مقبولیت بڑھانے اور اپنی ساکھ کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

٭… فیس

یہاں فیس کا عمل کچھ پیچیدہ ہے۔ ایک منافع بخش فنڈ کی ایک وقت کی مہم کے لیے 4.95 فی صد شرح وصولی ہے اور اضافی چارجز میں غیر واضح رقم کی منتقلی کی فیس بھی ہے۔ نان پرافٹ تنظیمیں جو کراؤڈرائز پوائنٹ پر رجسٹر ہوتی ہیں ان کے لیے اکاؤنٹ کی ماہانہ فیس ایک ڈالر سے لے کر 199 ڈالر تک ہے۔

ایپ بیکر

www.appbackr.com

اگر آپ موبائل ڈیوائسز پر کچھ کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے یہ ایک ایپلی کیشن ہے۔ اور اگر آپ اپنی ایپلی کیشن کے لیے فنڈ چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک ویب سائٹ ہے اور اسے Appbackr کہتے ہیں۔ یہ فروخت ہونے والی یا تیاری کے مراحل میں موجود ایپلی کیشن کے لیے مددگاروں کو سرمایہ کاری کا موقع دیتی ہے۔ لیکن اس طرح سے مددگار اپنی رقم بھی واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

٭… نمایاں خصوصیات

جو اس کاروبار میں شریک نہیں ان کو یہ آئیڈیا کچھ پیچیدہ محسوس ہو گا مگر بنیادی طور پر یہ ایسا ہی کچھ ہے کہ Appbackr کی فہرست میں موجود ایپلی کیشن کو کم ترقیمت میں خریدیں اور جو پیسے آپ ادا کریں گے وہ ایپلی کیشن کے فنڈ میں شامل ہو جائے گا یا اس کی تیاری میں صَرف ہو گا۔ جیسے ہی ایپلی کیشن اسٹور سے ایپلی کیشن کی آمدنی شروع ہو گی Appbackr آپ کو ایپلی کیشن کی قیمتِ فروخت کے لحاظ سے رقم ادا کرے گا۔

یعنی اگر آپ ایپلی کیشن کو اس کی تیاری کے مراحل میں ایک ڈالر میں سے دس بار خریدتے ہیں لیکن یہ ایپلی کیشن آخر کار دو ڈالر میں فروخت ہوتی ہے تو آپ نے جو دس ڈالر لگائے تھے بدلے میں آپ کو بیس ڈالر ملیں گے۔ اس طرح ایپلی کیشن اپنا فنڈ حاصل کرتی ہے اور آپ منافع کے ساتھ اپنا سرمایہ وصول کرتے ہیں۔ ایپلی کیشن کے تمام تجارتی عمل کی ذمہ داری Appbackr کی ہوتی ہے۔

٭… فیس

عموماً Appabckr اپنا کراؤڈفنڈنگ کاروبار چلانے کے لیے آپ کے فنڈ سے مخصوص رقم وصول کرتا ہے لیکن اس کی کوئی ایک مستقل شرح نہیں ہے۔ فیس کی رقم کا انحصار خریدی گئی ایپلی کیشن کی قیمت یا دیگر کئی عوامل پر ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو FAQs کو پڑھنے اور وضاحت کے لیے ان سے رابطہ کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ یہ کام شروع میں تو بڑا مشکل لگے گا مگر ایک بار آپ اس میں ماہر ہو گئے تو Appbackr آپ کے مستقبل کے لیے ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ کے منصوبوں کے لیے سنہرا موقع بن سکتی ہے۔

Comments are closed.