کراؤڈ فنڈنگ کیا ہے اور اس کے لیے بہترین ویب سائٹس کون سی ہیں

کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹس

آئیے آپ کو دس مشہور اور اہم کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹس کے مختصر تعارف پیش کرتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کے مقاصد، کام کی نوعیت، فوائد اور فیس وغیرہ مختلف ہو سکتی ہے۔

کک اسٹارٹر

www.kickstarter.com

غالباً انٹرنیٹ کی سب سے مقبول کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کک اسٹارٹر ہے جو اب تک 61ہزار شروع کیے جانے والے منصوبوں سے 220 ملین ڈالر تک حاصل کر چکی ہے۔ ہر گزرتے سیکنڈ میں ہزاروں افراد اس کی فہرست میں دیے گئے اپنے پسندیدہ منصوبوں کو فنڈز فراہم کرتے ہیں اور منصوبہ ساز اپنے منصوبے کو فنڈز ملنے کے منتظر ہوتے ہیں۔ رہنما اصولوں کے مطابق کک اسٹارٹر تمام بڑے قسم کے تخلیقی منصوبے قبول کرتا ہے، تاہم آگاہی کی مہم، مقصد کی مہم، خیراتی کام یا اسکالر شپ کے منصوبے قبول نہیں کیے جاتے۔ منصوبے کی درخواست دائر کرنے کا عمل بہت سادہ اور براہِ راست ہے۔ آپ کو محض اکاؤنٹ سے سائن اَپ ہونا ہے اور اپنے پروجیکٹ کی تفصیلات مکمل کرنا ہوتی ہیں۔ درخواست میں ہر چیز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، کیوں کہ ویب سائٹ کا ایک عملہ فارم کا جائزہ لیتا ہے اور یہ طے کرتا ہے کہ آپ کے پروجیکٹ کو قبول کیا جائے یا نہیں۔

کک اسٹارٹر کے پلیٹ فارم پر کچھ پاکستانی منصوبے بڑی کامیابی سے مستفید ہو چکے ہیں۔ اس سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جوش‘‘ کا کچھ سرمایہ کک اسٹارٹر کی فنڈنگ سے حاصل ہوا۔ جس کے لیے پانچ ہزار امریکی ڈالر کے فنڈ کے لیے درخواست کی گئی تھی اور یہ کامیابی سے متعین کردہ فنڈز سے بھی زیادہ حاصل کر چکی ہے۔ دیگر منصوبوں میں پاکستانی کے راک بینڈ The Bug کی تاریخ کا پروجیکٹ، ’’نیا پہلو‘‘ کے نام سے پاکستانی کی معاشرتی، سیاسی اور روزمرہ کی زندگی کے موضوعات پر فوٹو گرافی، مختصر دورانیے کی فلم The Drone and the Kid شامل ہیں۔

٭… اہم خصوصیات

بیکر انعام: خاص قیمت پر چھوٹا انعام دیتا ہے اور اگر بیکر قیمت کی درخواست اور انعام کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ انعام حاصل کر لے گا مگر صرف تب ہی جب فنڈنگ کامیاب ہو جائے (جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے فنڈ کے ہدف تک پہنچ گئے)۔

٭… فیس

کک اسٹارٹر ہر کامیاب منصوبے پر پانچ فی صد فیس وصول کرتی ہے۔ فنڈز حاصل کرنے کے لیے Amazon payment کاذریعہ استعمال کیا جاتا ہے۔ لہٰذا Amazon کریڈٹ کارڈ کی فیس لاگو کرے گا جو کہ آپ کے حاصل کیے گئے پروجیکٹ فنڈ کا تین سے پانچ فی صد ہو سکتا ہے۔ اور اس کا سب سے بڑا منفی پہلو یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو امریکا کا مستقل رہائشی ہونا لازمی ہے سوشل سیکیورٹی نمبر کے ساتھ۔ لہٰذا کک اسٹارٹر پلیٹ فارم امریکی اور امریکی نژاد افراد تک محدود ہے۔کک اسٹارٹر کے برطانیہ ، یورپ اور نیوزی لینڈ کے لئے علیحدہ ورژن بھی موجود ہیں۔

Comments are closed.