کراؤڈ فنڈنگ کیا ہے اور اس کے لیے بہترین ویب سائٹس کون سی ہیں

مجمعے کا کردار

مجمعے میں ہر انفرادی شخص اپنا حصہ ادا کرتا ہے جو کراؤڈ فنڈنگ کے عمل کو شروع کرتا ہے۔ ہر شخص کا کردار عمل کے نتائج یا فنڈ کی حتمی قیمت پر اثر انداز ہوتا ہے اور انفرادی حیثیت میں ہر فرد اپنے منتخب کردہ منصوبوں کے فروغ اور فنڈ کے لیے ایک ایجنٹ کا کردار ادا کرتا ہے۔ معاشرتی و فلاحی منصوبوں میں اگر ان افراد کا کردار ایک مددگار کے طور پر ہوتا ہے تو منافع بخش و دیگر منصوبوں کے لیے یہی افراد فنڈز کے اضافے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے شراکت دار بن جاتے ہیں۔ اپنے تائید کردہ منصوبوں کے متعلق یہ افراد اپنے آن لائن حلقوں میں معلومات پھیلاتے ہیں، اس طرح یہ مزید فنڈز کے اضافے کاسبب بنتے ہیں یعنی یہ ایک طرح سے فروغ کا کام کرتے ہیں۔

دوسروں کے اقدام کی کامیابی کے لیے سرپرستی کی خواہش، علاقائی، معاشرتی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی خواہش اور سرمایہ کاری کی خواہش میں کم از کم جزوی طور پر ذمے داری ایک ایسا امر ہے جو مجمعے میں شامل افراد میں تحریک پیدا کرتا ہے۔

کراؤڈفنڈنگ کے اقدامات میں حصہ لینے والا ہر فرد کئی منفرد خاصیتوں کے اظہار کا ذریعہ بنتا ہے۔ جیسے جدت کا تعین، جو نئے صارفین اور اداروں کے ساتھ تعلقات کے نئے طریقوں کو آزمانے کی خواہش پیدا کرتا ہے۔ معاشرتی شناخت، جو منتخب منصوبوں یا مقاصد کا حصہ بننے کی خواہش پیدا کرتی ہے۔ نیز (مالیاتی) فوائد جو فرد کو واپس ادائیگی کی امید پر حصہ لینے کے لیے متحر کرتا ہے۔

کراؤڈفنڈنگ پلیٹ فارم اور استعمالات

2012ء میں 450 سے زائد چھوٹے بڑے کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز تھے جن میں ایک ملین سے بھی زائد انفرادی مہمات و منصوبے تھے۔ منصوبے کی نوعیت کے مطابق موزوں کراؤڈ فنڈ پلیٹ فارم کے لیے انتخاب کے لیے منصوبہ ساز کو محنت اور تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ کراؤڈفنڈنگ پلیٹ فارمز کی جانب سے فراہم کردہ معاونت میں بنیادی فرق ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر crowd cube اور seedrs۔ دونوں کراؤڈ فنڈنگ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز ہیں جو رجسٹرڈ صارفین سے چھوٹا سرمایہ حاصل کرتے ہیں، بدلے میں چھوٹی کمپنیوں کو حصص کے اجرا کی اجازت دیتے ہیں لیکن crowdcube میں افراد آغاز کرنے والی کمپنی کے حصص براہِ راست خرید سکتے ہیں، دوسری جانب seedrs ایک منتخب نمائندے کے طور پر فنڈز کو اکٹھا کر کے نئے کاروبار میں سرمایہ لگاتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

کراؤڈفنڈنگ پلیٹ فارمز ’’نیٹ ورک منتظمین‘‘ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ منصوبے کی مدد کے لیے دوسرے کرداروں میں وسائل پھیلانے کے لیے ضروری انتظامی نظام اور حالات پیدا کرتے ہیں۔

تعلقاتی ثالث (Relation mediators) طلب و رسد کے بیچ درمیانی ایجنٹ کاکردار ادا کرتے ہیں یہ پلیٹ فارمز نئے فنکار، ڈیزائنرز اور منصوبہ سازوں کو ایسے مددگاروں سے منسلک کر دیتے ہیں جو ان کے منصوبوں پربھروسا کرتے ہوئے انھیں مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔

تخلیقی کاموں مثلاً بلاگنگ، صحافت، موسیقی، فلم اور آغاز کرنے والی کمپنی کے سرمائے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کی آزمائش ایک فنڈنگ میکنزم کے طور پر کی جاتی ہے۔ نئے جدید پلیٹ فارمز جیسے Rocket Hub تخلیقی کاموں کے لیے روایتی فنڈنگ کے ساتھ کراؤڈ سورسنگ (کراؤڈ فنڈنگ کی اوّلین شکل) کو ملا دیتے ہیں جو مختلف مصنوعات کے ساتھ کاروباری شخصیات اور فنکاروں کو ثالث کی ضرورت کے بغیر اکٹھا کر دیتی ہے۔

بینک جیسے جیسے سودی شرح بڑھا رہے ہیں یا چھوٹے کاروبار اور صارفین کو ادھار دینا بند کر رہے ہیں، ویسے ویسے بینک کے بغیر سرمائے کا حصول پوری دنیا میں اہمیت حاصل کر رہا ہے اور آنے والے وقتوں میں کراؤڈ فنڈنگ کا غیر بینکاری شعبہ بڑے بڑے عالمی بینکوں کو کسی حد تک دھچکا دے سکتا ہے۔

اب ایسے کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں جن کے ذریعے مالی لحاظ سے ایک اوسط درجے کا انٹرنیٹ صارف بھی چھوٹی چھوٹی رقموں سے فلاحی کاموں کو معاونت کر سکتا ہے۔ Globel Giving کے ذریعے ہر فرد پوری دنیا کی غیر منافع بخش تنظیموں کے پیش کردہ چھوٹے منصوبوں میں سے منتخب کردہ منصوبے کو عطیات دے سکتا ہے۔

مائیکرو کریڈٹ کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز جیسے kiva اور wokai جیسی تنظیمیں ادھار کی کراؤڈ فنڈنگ کی پیش کش کرتی ہیں جو ترقی پذیر ممالک کی مائیکرو کریڈٹ تنظیمیں اپنے زیرِ انتظام منصوبوں پر خرچ کرتی ہیں۔

امریکی نان پرافٹ ادارہ Zidisha اس ضمن میں ایک نیا اضافہ کرتا ہے۔ یہ ترقی پذیر ممالک میں کم آمدنی والے چھوٹے کاروبار کے مالکان کو مائیکرو کریڈٹ ادھار سے براہِ راست ایک فرد سے دوسرے کو ادھار دینے کے قابل بناتی ہے۔ Zidisha کے ذریعے قرض لینے والے جو اپنے پسِ منظر کی چھان بین میں شفافیت واضح کر چکے ہیں zidasha کی ویب سائٹ پر براہِ راست مائیکرو قرض کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ zidasha پلیٹ فارم میں ایک ڈالر تک قرض دیا جا سکتا ہے اور قرض لینے والے اور دینے والے آپس میں براہِ راست گفتگو کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.