وٹس ایپ میں موجود میڈیا فائلز کی صفائی کریں

play.google.com

پیغامات کا تبادلہ کرنے کے لیے وٹس ایپ اس وقت سب سے مقبول ایپلی کیشن ہے۔ اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیز اسے پہلے سے ہی فون میں شامل کر دیتی ہیں۔ وٹس نے واقعی ہی چیٹ کرنے کی دنیا ہی بدل ڈالی ہے۔ اب سبھی دن بھر چیٹ کرنے کے لیے اسی ایپلی کیشن کو استعمال کرتے اور باتیں کرنے علاوہ تصاویر اور وڈیوز کا بھی تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔ میڈیا فائلز کے تبادلے کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ فون کی اسٹوریج تیزی سے بھرنا شروع ہو جاتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے وٹس ایپ بھی سست ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اگر آپ کئی مہینوں سے ایک ہی فون پر وٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو اس کا بیک اپ کئی جی بی پر مشتمل ہو سکتا ہے کیونکہ وٹس ایپ پر سبھی کے درجنوں دوست ہوتے ہیں اور میڈیا فائلز ایک دوسرے کو فارورڈ کرنا سب اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہر کچھ ماہ بعد وٹس ایپ کی صفائی کرتے رہیں۔ جو میڈیا فائلز آپ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں ان کو چھوڑ کر باقی کا فالتو ڈیٹا حذف کر دینا ہی بہتر ہوتا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج ضرورت کے تحت خالی رہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

وٹس ایپ کی صفائی کے لیے ’’ڈبلیو کلینر‘‘ ایپلی کیشن سامنے آئی ہے، جس نے وٹس ایپ صارفین کو کافی سہولت فراہم کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ وٹس ایپ میں موجود تمام میڈیا فائلز کی تفصیل بمع سائز دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد چاہیں تو ان کو ایک ساتھ ڈیلیٹ کر دیں یا پھر ہر کیٹیگری میں باری باری جائیں اور ان میں سے غیرضروری ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرتے جائیں۔
ڈبلیو کلینر صرف تصاویر اور وڈیوز ہی نہیں بلکہ وٹس ایپ میں موجود تمام ڈیٹا جیسے کہ پروفائل پکچرز، وال پیپرز، آڈیو، وائس نوٹس اور بیک اپ بھی دِکھاتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن آپ درج ذیل ربط سے انسٹال کر سکتے ہیں:

انسٹال کریں

Comments are closed.