آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

Google Opinion Rewards-02Google Opinion Rewards

google-rewards
گوگل کنزیومر سرویز (Google Consumer Surveys) نے یہ ایپ بنائی ہے جو مکمل طور پر سروے سے متعلق ہے۔ یہ ایپلی کیشن نت نئے رحجانات سے متعلق لوگوں کی رائے جاننے کے لیے بنائی گئی ہے لیکن اس میں حصہ لینے والے افراد کو انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔
یہ ایپلی کیشن صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد اپنی پروفائل مکمل کرنے کے لیے آپ کو اپنے بارے میں چند سوالات کے جوابات دینے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد یہ ایپ آپ کی دلچسپی کے اعتبار سے ہر ہفتے سروے بھیجنا شروع کر دیتی ہے۔ آپ کی معلومات اور سروے کی اہمیت کے مطابق آپ کو اس کام کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے جو کہ چند سینٹس سے لے کر ایک دو ڈالر بھی ہو سکتی ہے۔ سروے بالکل آسان ہوتے ہیں جن میں انتہائی مختصر جوابات دینے ہوتے ہیں۔ اکثر تو آپشنز دیے ہوتے ہیں جن سے آپ کو اپنی پسند کا آپشن یا درست جواب منتخب کرنا ہوتا ہے، یعنی یہ بہت آسان ہے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ایپلی کیشن کے ذریعے پیسے کمانے کی یہ سب سے مستند ایپلی کیشن ہے۔ اس پر اس لیے بھی سب کو اعتبار ہے کہ اسے خود گوگل نے بنایا ہے۔

 

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اختتامیہ

کسی بھی آن لائن کمانے کی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن کی طرف جاتے ہوئے یہ مت سمجھیں کہ بس آپ اکاؤنٹ بنائیں گے اور پیسوں کی بارش ہونے لگے گی۔ اگر آپ اہلیت رکھتے ہوں تو واقعی ہی خاطر خواہ رقم کمائی جا سکتی ہے لیکن اگر آپ کی صلاحیتیں محدود ہیں تو پندرہ بیس ڈالر کمانے میں بھی لمبا عرصہ لگ سکتا ہے۔ گوگل کی یہ ایپلی کیشن بھی لوگوں کی صلاحیتیں پرکھ کر اسی حساب سے ادائیگی کرتی ہے۔
گوگل ریوارڈز ایپ کے ہزاروں صارفین کی رائے آپ پڑھیں تو پتا چلتا ہے کئی لوگوں نے ایک ماہ میں بیس سے تیس ڈالر کما لیے، جنھوں نے بس سرسری طور پر ہفتے میں کبھی کبھار اس ایپ کو ٹائم دیا تھا اور بعض لوگ جو مستقل مزاجی سے اس کے پیچھے پڑے رہے ان کو اتنی ہی رقم کمانے میں ایک سال لگ گیا۔
اس کےعلاوہ یہ بات بھی نوٹ کرنے کی ہے کہ ہے کسی بھی ایسی ایپلی کیشن کو استعمال کرنے سے پہلے ان کی پیمنٹ کا طریقہ ضرور جان لیں۔ زیادہ تر سروسز کیش کی بجائے گفٹ کارڈز اور واؤچرز وغیرہ دیتی ہیں، جن سے آپ آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں۔ گوگل کی مثال لیں تو یہ ’’پلے کریڈٹ‘‘ دیتے ہیں، جس سے آپ گوگل پلے اسٹور میں ہی شاپنگ کر سکتے ہیں۔ جبکہ چند ایک پے پال سے ادائیگی کرتے ہیں جو کہ پاکستان میں دستیاب نہیں۔
اکثر ایپلی کیشنز میں ممالک کی بھی قید ہوتی ہے، لیکن پھر بھی ان کے بارے میں جاننا معلومات کو وسیع کرتا ہے۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2015 میں شائع ہوئی)

3 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    thanks janab, bhoot ella bhoot achie information thie. aik aur survey kie web site hia, rewarding panel , may UAE kie state abu dhabi may hota hoon aur aaj tik online survey complete kir kay may nay 800 AED tik leye hian bhoot achie site hia ais ka behi review kiren.

  2. Awais Khalid says

    Amazing nice information sharing… keep up the good work.

  3. Muhammad Tariq says

    Not for Pakistan. Only valid for USA, Mexico, Canada and UK.

Comments are closed.