آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

AppTrailersایپ ٹریلرز

http://www.apptrailers.com
یہ ایپلی کیشن اسٹور پر انٹرٹینمنٹ کی فہرست میں شامل ہے۔ بھلا اسے کسی دوسرے فہرست میں کیسے رکھا جائے جب اس میں آپ کو صرف وڈیوز دیکھنے کے پیسے دیے جاتے ہوں؟ دراصل یہ ایپلی کیشن بھی دوسری نئی آنے والی ایپلی کیشنز جن کا آپ نے کبھی نام بھی نہیں سنا ہو گا کی تشہیر کرتی ہے۔
اس میں ایسی نئی ایپلی کیشن کے تشہیری ٹریلرز دکھائے جاتے ہیں۔ ان ٹریلرز کے ذریعے دراصل یہ بتایا جاتا ہے کہ ان نئی ایپس میں کیا نئے نئے فیچرز موجود ہیں۔ وڈیوز دیکھنے کے علاوہ اگر آپ کسی ایپ کا ڈیمو ورژن استعمال کریں تو اس کے الگ سے پوائنٹس ملتے ہیں۔
کافی سارے پوائنٹس جمع کرنے کے بعد انھیں پے پال کیش میں بدلا جا سکتا ہے یا پھر دیگر آن لائن اسٹورز کے گفٹ کارڈز واؤچرز کی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں ریفرل لنک سسٹم بھی موجود ہے، یعنی اپنے دوستوں کو اس ایپ سے متعارف کرائیں، ان سے کہیں کہ براہِ راست ایپ اسٹور کی بجائے آپ کے لنک سے اسے انسٹال کریں تاکہ آپ کو پوائنٹس مل سکیں۔ یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔

3 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    thanks janab, bhoot ella bhoot achie information thie. aik aur survey kie web site hia, rewarding panel , may UAE kie state abu dhabi may hota hoon aur aaj tik online survey complete kir kay may nay 800 AED tik leye hian bhoot achie site hia ais ka behi review kiren.

  2. Awais Khalid says

    Amazing nice information sharing… keep up the good work.

  3. Muhammad Tariq says

    Not for Pakistan. Only valid for USA, Mexico, Canada and UK.

Comments are closed.