آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

MintCoinsمنٹ کوائنز  (MintCoins)

mintcoins
اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ذریعے کمائی کرنے کے لیے یہ ’’منٹ کوائنز‘‘ بھی ایک دلچسپ ایپلی کیشن ہے۔ اسے انسٹال کرنے کے بعد سب سے پہلے آپ کو اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد لاگ اِن کریں اور کام شروع کر دیں۔ کام کی مد میں آپ کو کئی چھوٹے موٹے کام کرنے کو دیے جاتے ہیں مثلاً کوئی مفت گیم کھیلیں، کوئی اشتہاری وڈیو دیکھیں، کسی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹر ہو جائیں،سروے بھریں،کوئی ایپلی کیشن انسٹال کریں وغیرہ۔ اس کے علاوہ اس میں قیمتاً دستیاب ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کا بھی کہا جاتا ہے اور کمرشل سائن اپ کرنے کا بھی کہا جاتا ہے۔ ظاہر ہے ان کے لیے آپ کو خود رقم ادا کرنا ہوتی ہے، لیکن اس کے بدلے پھر آپ کو آپ کی رقم اضافی فیس کے ساتھ واپس لوٹا دی جاتی ہے۔ یعنی اگر آپ رقم خرچ کریں تو اس کے بدلے بھی انعام ملتا ہے۔
اگر آپ مزید دوستوں کو اس ایپلی کیشن کی طرف لائیں تو فی بندہ آپ کو 0.25 ڈالر ملیں گے یعنی چار بندے ہوں تو ایک ڈالر بیٹھے بٹھائے مفت۔ اس کے علاوہ جوائن کرنے والے کو بھی 0.10 ڈالر دیے جاتے ہیں۔ آمدنی اگرچہ کم ہے لیکن کام بھی تو دیکھیں، اتنا آسان کام اور اس کے عوض بھی پیسے مل رہے ہیں تو برا کیا ہے؟ لیکن یہ ایپلی کیشن صرف اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب ہے۔

3 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    thanks janab, bhoot ella bhoot achie information thie. aik aur survey kie web site hia, rewarding panel , may UAE kie state abu dhabi may hota hoon aur aaj tik online survey complete kir kay may nay 800 AED tik leye hian bhoot achie site hia ais ka behi review kiren.

  2. Awais Khalid says

    Amazing nice information sharing… keep up the good work.

  3. Muhammad Tariq says

    Not for Pakistan. Only valid for USA, Mexico, Canada and UK.

Comments are closed.