پی ڈی ایف فائل بنائیں بذریعہ ای میل

پی ڈی ایف بہت ہی کارآمد فارمیٹ ہے اور پی ڈی ایف فائلز کمپیوٹرکے علاوہ باآسانی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر بھی ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ آج کل پی ڈی ایف فائل بنانا بہت ہی آسان ہو گیا، تقریباً ہر پلیٹ فارم کے لیے اس کے سافٹ ویئر اور ایپلی کیشنز مفت دستیاب ہیں۔

’’پی ڈی ایف کنورٹر‘‘ نامی سروس بالکل مفت ہے کیونکہ یہ ای میل کے ذریعے پی ڈی ایف فائل بناکر دیتے ہیں۔ فرض کریں آپ کسی ایسے کمپیوٹر پر ہیں جہاں کوئی پی ڈی ایف کنورٹر انسٹال نہیں یا بہت ممکن ہے کہ اسمارٹ فون پر ہیں کسی ای میل کو یا کسی ڈاکیومنٹ کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرنا چاہتے ہیں تو یقینا ً آپ کو آن لائن کنورٹر اور کوئی ایپلی کیشن درکار ہو گی۔

کیا یہ بہترین نہیں ہو گا کہ ڈاکیومنٹ کسی کو ای میل کریں اور فوراً وہ پی ڈی ایف میں کنورٹ ہو کر واپس مل جائے؟ اس کے لیے آپ کودرج ذیل ای میل ایڈریس پر ای میل بھیجنی ہو گی:

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

[email protected]

آپ پلین ای میل بھی کرسکتے ہیں اور فارمیٹڈ ای میل بھی کیونکہ یہ تمام ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کی سپورٹ کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی ورڈ یا ایکس ڈاکیومنٹ پی ڈی ایف میں بدلنا ہے تو اسے بھی اٹیچ کر سکتے ہیں۔
اس سروس کی پرائیویسی پالیسی بہت واضح ہے، یہ آپ کے ڈاکیومنٹ کی پی ڈی ایف بنا کر واپس بھیجنے کے بعد ڈاکیومنٹ اپنے سرور سے مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔

آپ کے پاس کوئی پی ڈی ایف کنورٹر موجود نہ ہو یا کسی کو پی ڈی ایف فائل بنانا ہی نہ آتی ہو تو ایسے احباب کے لیے یہ سروس بہت ہی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

2 تبصرے
  1. Syed Muqader Shah says

    بہت شکریہ۔ ایسا ای میل بھی بتا دیں جو پی ڈی ایف ڈاکومنٹ کو ورڈ میں تبدیل کریں۔

  2. Syed Muqader Shah says

    بہت شکریہ۔ ایسا ای میل بھی بتا دیں جو پی ڈی ایف ڈاکومنٹ کو ورڈ میں تبدیل کریں

Comments are closed.